Pages

Thursday, August 6, 2015

writing pieces of MC-2k10 posted by Aisha Jamali

 Aisha Jamali posted writing pieces of her batch MC-2k10 on this link in 2012-13

http://prettyjamali.blogspot.com/search?updated-min=2012-01-01T00:00:00-08:00&updated-max=2013-01-01T00:00:00-08:00&max-results=21&view=classic

A legendary voice Shamim Soomro

ماڻهو سڀ نه سهڻا، پکي سڀ نه هنج
ڪنهن ماڻهو منجهه اچي بوءِ بهار جي
 A legendary voice Shamim Soomro
By Aisha Jamali
Shamim Soomro ,a multitalented personality who is not only limited unto his profession only but also blessed with great helping nature, friendly way and also an perfect woman.  As she is Chairperson of Social Work Department along with this she is also known grand artist and broadcaster at Pakistan Broadcasting Corporation at Hyderabad.      She was born on October 18-1955 and basically belongs to Hyderabad city.
Her style is very matchless and she speaks very softly and her individuality looks unique by her way of dressing and by way of behaving with all. She likes to wear ringers in her finger and has great craze of beautify her home, office with great decorated pieces as well as with flowers. She has achieved countless success. Madam took first rank in Faculty and completed her M.A in Economics and in Sociology as well. Mrs. Soomro also has been awarded with PH.D grade
She was an earliest girl in her family who kept her footstep at University level and entered into the Radio. Meanwhile, she has to also face their anti-people. So regarding that she also suffered but her father remained her great supporter and encourages her in her toughest time of life. And she believers that because of her father blessings she has reached at such grade and she has been awarded with Excellent voice Artist Award by Radio Pakistan. 
               Her rememorable event of her life is her wedding day which changed her whole life and she has to face many responsibilities of her children and home etc.We can say she is great example of such women who have to look after both home furthermore have to work outside.
            She is also wife of great honorable man Illahi Bux Baban, who is Deputy Controller at PBC. Madam Soomro is blessed with two daughters and one son. Mrs.  baban likes toys, flowers and her favorite color is natural green and she likes cloudy weather but unfortunately it is harmful for her as she is patient of Asthma. She loves music as soft music and ghazals and her desired singer are Jagjeet Singh and Muhammad Juman. She is fond of having poetry and in her childhood, one day she suddenly wrote poetry on the wall of her home and her father was surprised to see such nice at that standard and that poetry was of Allama Iqbal and lines were in such way
  Tandiye bade mukhalif se na ghabra ae Aqaab,
Ye tar chalti he tujhe ooncha urane ke lye
She is religious minded woman and it seems by her Philosophy that she has suffered a lot in her life and her message was to struggle, struggle an only struggle and her saying was life is not the bed of roses and  Allah is great and leave everything t on Him.
   By taking remarks about her by her colleague Syed Abbas Ali Shah, he said that madam Shamim is very decent, sober, helpful and friendly by nature and we have spended 12 to
13 years together and if anyone from our staff has any problem they without any hesitation inform to madam Soomro and he tries her best to solve out it. Madam Shamim Soomro is our Head but she is also corperative and she is only stick for those who are irresponsibles. I can say she is ideal woman.
Posted by

Dark places for bright future

Dark places for bright future
By Aisha Jamali

Knowledge has a power, which can be acquired from both formal and informal ways.
Formally it can be spread by schools, colleges, universities and others institutions. Besides the education there are some others activities which make students perfect these are confidence, way of talking, and way of dealing people, rules & regulations, values & norms and thinking for the betterment of the society. We can get these activities from with the interactions of people.


NGOs are trying to spread the education by informal means in which aforementioned extra co curricular activities are completely ignored. they open minor offices in different localities without enough facilities that don’t attract a large number of students expect few who are not provided quality education bypassing non textual activities which dispels their tall claims of providing quality education free of cost..

Millions of rupees are embezzled by NGOs personals in name of providing education to poor people. What is disappointing thing is that there is no any accountability for those who are involved in this shameful act.

Another fact that is desperately done in circles of NGOs is that they not only misappropriate money of poor but they don’t involve the government in their process of work. If schools are constructed with collaboration of government, better education could be provided to poor who are passing their lives below poverty line.

Here we suggest to high authorities of NGOs, who are working for the cause of quality education, to form a body that can scrutinize funds either they are being spent on exact place or not, secondly NGOs should also remain with contact with government so as to problem of poor can be reduced with collaboration.

Dhongi baba

Feature
By: Aisha Jamali
  • DHONGI BABA

Today’s man is suffering from different troubles and every one wants to over come these troubles through shortcuts, therefore some people who show little sympathy emerge as Sufi characters with certain magical tricks. They win their trust and later, people  trapped in trouble go to typical huts or places where those people dwell or do business for solving out the problems through fake amulet (Taweez). These are Dhongi Baba (fake mystic)
 Dhongi Baba is also usually known as Aalim Baba - spiritualist, are increasing in our society. A number of incidents proved these are cheaters and they cheat and destroy many lives, homes etc.
Usually, women are main target and prey of these fake spiritualists because women more emotional, sensitive and believe in apparent character and overlook logical sense and reality. This Baba culture was originated from India where saffron colored Baba started this fake spiritual business. Bangladesh is also one of the countries where black magic was started, soon after Muslims adopted the character of fake spiritualists for making money.
.
Aamil Babas,  fake spiritualists, spiritual healers and black magic are relevant to each other. Aamil Baba cheats people. They claim that they can solve every problem without doubt. He assure his victim that 100% your problem would be solved.
Greedy Babas target the innocent people and makes them fool by claiming that through just one phone call, they can rescue you from all worries and difficulties. Sometimes they also target their party by using the name of religious as giving people some verses of Holy Book in a wrong manner. They usually use such sentences “thanks God, you make
us human and make human’s source for human”.
They assure everyone that they can solve every problem like obstacles in marriages, disobedience of children, low income, drugs addiction, psychologically problems, scared by enemies,
Some shows telecast on TV channels which could create awareness among the people about cheating of fake spiritualists. One such case was covered by media in Punjab, when father killed her daughter following the instructions of Dhongi Daba that by sacrificing her daughter, his destiny will change. Another case recently occurred where in a woman was killed due to Baba’s  wrong instruction, she was the patient of  asthma and that Baba asked her to read this amulet without taking breath, which will result that your husband will be yours. She did it,  but lost her life.
Many advertisements are promoting this business in our society, highlighting the wrong saying
s of such Babas which has ruined our  society .One funny message was also spread to show how to make people fool.
                            ‘A man got Taweez  to control his wife. After one month he went to the fake spiritualists and told him  there is no change in his wife’s attitude but my neighbor’s wife is in his control. Healer replied it is called side effects.
So, here is its result and lesson for those who believes on such Dhongi Baba.

Sindhi pieces link Roshni- MC2k12 link

Roshni- MC-2k12 second semester

 Sindhi pieces link
http://weeklyroshnii.blogspot.com/search/label/Sindhi_Pieces

Sindhi Articles
http://weeklyroshnii.blogspot.com/search/label/Sindhi_article

Sindhi features
http://weeklyroshnii.blogspot.com/search/label/Sindhi_feature

Sindhi interviews 
http://weeklyroshnii.blogspot.com/search/label/Sindhi_interview

Sindhi Profiles 
 http://weeklyroshnii.blogspot.com/search/label/Sindhi_profile

Increasing Acid Throwing incidents I

Increasing Acid Throwing incidents In Pakistan  

By Bilawal Soomro 

MC-2k12,

Two days before Eid two girls were targeted acid attacks in Balochistan, the motive behind acid throwing was to get revenge and snatching beauty of victims. Though media has been reporting such incidents, still   many cases go unreported due to social pressure.
Acid burn is an extreme form of violence that harms victims both physically and psychologically and results
social marginalization and stigmatization. In Pakistan 70 percent of its victims are women while girls and 30 percent are men and kids.
In Pakistan, the acid and burn legislation aiming at eradicating acid and burn violence was proposed after the Naila Farhat’s case was taken to the supreme court of Pakistan in 2009. It was the the first acid attack case reached apex level of jurisdiction in the history of Pakistan, the victim won the case and it was followed by a suo moto action by former Chief Justice of Pakistan, Iftikhar Muhammad Chaudhry in November 2009, who consequently advised or request Pakistani Parliamentarians to legislate on acid and burn violence on the model of the Bangladeshi law.
Pakistan is one of the countries having much number of acid thrown cases in the world. In fact, nearly 150 incidents of acid attack take place every year in Pakistan, about 50 cases occur in Balochistan. Acid throwing cases happened in south Punjab as well as in Sindh randomly dispersed throughout the rest of the country. Acid attacks became illegal in Pakistan in 2010 when parliament passed the Acid Control and Acid crime Prevention Bill, severe punishments were drafted in bill.
The individual interviews with Survivors conducted in November 2012 demonstrated that generally victims experienced that culminated in acid being thrown at them. They told that secondary data based on notification reported that in 60% of the cases violence suffered before acid attack was sexual, in 26% of the cases it was physical violence while physical violence in combination with financial pressure occurred in 11% of the cases.
There were 7571 reported cases of violence against women in Pakistan in 2008, which jumped to 8548 an increase almost 13% in 2009. There were a total of 65316 cases of violence against women were shown in various media from the year 2008 to 2011.
As comprehensive draft bill on Acid throwing acid and burn crime Bill still awaits approval in legislative assembly as well as in provincial assemblies. Collected data of Acid Survivors Foundation (ASF) shows that around 127 cases of Acid burn have been done from January to August; but only 76 cases were reported, 76% women were targeted in these cases and 24% men and kids were targeted.
However the law is rarely enforced in rural areas and acid attacks continue, even on the heels of oscar winning documentary, Saving Faces which featured a number of Pakistani acid attack victims.
According to ASF, statistics also shows increasing number of acid attacks, 43 cases in 2009 and 55 cases in 2010, 150 in 2011, 110 in 2012 and 143 in 2013.
In July, 24, 2008, Irum, she was 20, a student of private University, suffered acid burning on her face, back shoulder, the cause of throwing was her rejection a proposal of marriage. She has undergone plastic surgery 25 times to recover her face.
Shehnaz is also one of unfortunate girls; she was burned with acid by a relative due to family dispute five years ago in Lahore. Another case, at the age of five Najaf was burned by her step father while she was sleeping; father did not want any her more due to her gender. Najaf became blind and after being abandoned by both her step parents, now she lives with other relative.
Any violence in the society is destructive for its well being. Acid burning is not only a violence from which one can easily recovered but it is very difficult to get rid from the post conditions of acid burning, talking with a renowned women activist Zahida Detho, she said: “acid burning severely unfit an individual in the society and ultimately victim get the way to end his life, it does put psychological pressure on mind so the counseling is mandatory at least to recover its mind state”.

Practical work done under supervision of Sir Sohail Sangi

Maqbool Sharib a poet from Hyderabad


Maqbool Sharib a poet from Hyderabad


It will be an injustice if we discuss development of to Urdu literature in Hyderabad and not mention the Maqbool Sharib. He is a high-ranked poet and writer who have keen interest in verse. Sharib was born on December 25, 1938 in Narnol, Patiala State, India. His name is Syed Maqbool Hussain and pen name is “Sharib”. He did his M.A in Urdu Literature from University of Sindh, Jamshoro.
Sharib owns a gentle, humble and formal personality. He is one of those people who in spite of several difficulties, hindrances and torments, built their personalities and reached to their desired destination. Maqbool Hussain Sharib considers poetry as a way of social reformation and development. His every verse and stanza is objective, constructive and carries a message for, sometimes directly and sometimes indirectly. About his pen-name, Sharib says that it was given to him by one of his teachers, Hashmat Narnoli which means “cupbearer” or “the one who feeds”.
Maqbool Sharib started poetry in 1962 and flourished his poetic as well as prose skills under the kind and supervision of poetry teachers Hashmat Narnoli, Khaadmi Ajmeri and Nihal Narnoli. His first poetic collection was published in the year 1986 under the name “Andaaz e Chaman” and other poetic collections include Mehr- e-Jahan Taab, Guldaan -e-Nazr and Shamma-e- Umeed.
Sharib is not only a splendid poet but also an upright writer. His articles were published in book form under title of “Mazameen- e- Maqbool”. His poetry, articles and interviews has been published in numerous newspapers in which Daily Safeer Hyderabad, Daily Pasban Hyderabad, Monthly Baseer Karachi and Monthly Niqaad Karachi are note-worthy. He was awarded various certificates and awards from eminent personalities in recognition of his services to society and Urdu literature.

In the year 1958, he led the foundation of a social organization “Tanzeem- e- Ukhuwwat” and fulfilled his duties very well. Moreover, he remained affiliated to many literary organizations such as Bazm e Farogh e Adab, Halqa e Adab, Saqafat and others. He also rendered services to Radio Pakistan, Hyderabad as compere in the 90s. His poetry had been broadcast from Radio Pakistan, Hyderabad in the voices of many singers in which Late Zaheer Warsi is notable.
Sharib is currently performing his duties as President of a literary organization, Farogh-e- Adab. His work is the evidence of his broad vision and experience throughout his life.


 Key words: daily Safeer, Halqa e Adab, Hashmat Narnoli, Mahrukh Fatima, Maqbool Sharib,  Saqafat, Zaheer Warsi, Profile, Lietrature, Hyderabad

حیدرآباد میں کھیل میدان نہیں ۔ بچے جائیں تو کہاں جائیں

 : شرمین ناز  - آرٹیکل
حیدرآباد میں کھیل میدان نہیں ۔ بچے جائیں تو کہاں جائیں
شرمین ناز
 
کرکٹ ایسا کھیل ہے،جِسے جنوبی ایشیاء میں شوق سے دیکھااور کھیلا جاتا ہے۔ پاکستان کا قومی کھیل ہاکی ہونے کے باوجود یہاں کرکٹ کو سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے ،فٹ بال کے بعد دنیا کا سب سے زیادہ پسند کئے جانے والا کھیل کرکٹ ہے جو کہ مرد،خواتین،بچوں،بوڑھوں سب میں یکساں مقبول ہے۔کرکٹ ایک واحد ایسا کھیل ہے جِسے لوگ جنون کی حد تک کھیلنا اور دیکھنا پسند کرتے ہیں۔
 
ہمارے یہاں کرکٹ کھیلنے کا شوق سبھی رکھتے ہیں پرگراؤنڈ کی سہولت نہ ہونے کے باعث لوگ گلیوں اور روڈوں پر کرکٹ کھیلنے سے متاثر ہیں اور اسی طرح پاکستان کے شہر حیدرآباد کی بات کی جائے تو یہاں پرکرکٹ کے شائقین تو بہت ہیں لیکن کھیلنے کے گراؤنڈدن بہ دن ختم ہوتے جارہے ہیں ،یا تو ان گراؤنڈمیں پانی چھوڑدیا جاتا ہے یاکسی سبب بند کر دیا جاتا ہے۔
 
حیدرآباد میں گراؤنڈ نہ ہونے کی وجہ سے شائقین میں غم وغصہ پایا جاتا ہے ۔ لو گ گراؤنڈنہ ہونے کے باعث گلیوں اور روڈوں کا رْخ کرتے ہیں جس سے انکی جان کو خطرہ رہتا ہے، روڈوں پر کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے آتے جاتے لوگوں کو بہت پریشانی ہوتی ہے،اور جب ہڑتال کا سماں ہو تو کرکٹ کھیلنے کے شیدائی ٹولیوں کی صورت میں باہر روڈوں پر نظر آتے ہیں۔
 
حیدرآباد کے جی سی ڈی گراؤنڈ میں پانی اور گندگی ہونے کے باعث لوگ وہاں بہت مشکل سے کرکٹ کھیل پاتے ہیں۔خاص کر جمعہ کے دن جی سی ڈی گراؤنڈ میں لوگوں کا کافی ہجوم پایا جاتا ہے بڑی تعداد میں لوگ وہاں کھیلنے آتے ہیں پر ٹھیک سے کھیل نہیں پاتے،کیونکہ وہاں جگہ جگہ پانی اور کچرے کا ڈھیر جو لگا ہے ۔ان گراؤنڈز کی صفائی کا کوئی انتظام نہیں ہے ، ہمارے یہاں کرکٹ کھیلنے کا ہنر بہت موجود ہے پر اس ہنر کو آگے بڑھانے کے لیئے انتظامیہ کوئی کام سر انجام نہیں دے رہی۔
 
ان گراؤنڈز کو پیسے کمانے کا ذریعہ بنایا جا رہا ہے جیسے کہ وہاں شادیاں ، فنکشن وغیرہ ہورہے ہیں،انہی گراؤنڈز کو ختم کر کے ہوٹل وغیرہ بنائے جارہے ہیں، لْنڈا بازار بھی بنایا جارہا ہے ،گراؤنڈزمیں ڈرائیونگ بھی سیکھی جاتی ہے، عید ،۱۴۱گست وغیرہ پر میلے بھی لگتے ہیں ،ان گراؤنڈز میں بڑے پیمانے پر قربانی کے جانوروں کی منڈیاں بھی لگتی ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ لوگ کرکٹ کو گلیوں اور روڈوں پر کھیلنے کے مائل ہوتے جارہے ہیں۔
 
خاص کر یہ گراؤنڈز حکمرانوں کے جلسوں اور تقریروں کا مرکز بنا ہوا ہے ۔یہاں پر بڑے پیمانے حکمرانوں کے جلسے اور تقریریں ہوتی ہیں اور کچھ حکمران جو حیدرآباد میں ویزٹ کرنے آتے ہیں اْنکے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ بھی انہی گراؤنڈز میں ہوتی ہے۔اب زیادہ تر حیدرآباد کے گراؤنڈز انہی کاموں کے لئیے استعمال کیئے جاتے ہیں۔
 
ہمارے یہاں گراؤنڈز نہ ہونے کے باعث نوجوانوں کا شوق ختم ہوتاجارہا ہے اور اسی وجہ سے ہمارے ملک کے نوجوان گلیوں اور روڈوں پر کرکٹ کھیلنے پر مجبور ہیں اور مجبوری کے تحت لوگ حادثات کا شکار ہوتے جا رہے ہیں۔کرکٹ کو جاری رکھنے کے لیئے انتظامیہ سے گذارش ہے کہ وہ ان گراؤنڈز کو پھر سے آباد کریں تاکہ ہمارے نوجوانوں کا ہنر پھر سے برقرار رہے تاکہ وہ پھر سے ان گراؤنڈز میں آکر کھیل سکھیں۔
(2013)
شرمین ناز بی ایس پارٹ تھری سیکنڈ سیمسٹر کی طالبہ ہیں۔

امتیاز علی کھاوڑ رپورٹر ٹی وی چینل کا پروفائیل

متیاز کھاوڑ رپورٹر ٹی وی چینل کا پروفائیل
Un-edited
تحریر: ساجد آرائیں
زندگی کے اتار چڑھاؤ انسان کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع دیتے ہیں اور وہی شخص منزل کو کامیابی سے حاصل کرتا ہے جو محنت اور لگن سے اپنی منزل تک پہنچنے کی جدوجہد جاری رکھتا ہے ،لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والا ایسا ہی نوجوان آج ہمارے سامنے ایک مثال بنا ہے جو مسلسل جدوجہد پر یقین رکھتے ہوئے اپنی منزل کی جانب قدم بڑھا رہا ہے،حیدرآباد میں صحافتی فرائض انجام دینے والا یہ نوجوان صحافی امتیاز کھاوڑ
پرائیوٹ ٹی وی چینل ’’اب تک‘‘ میں بطور رپورٹر اپنا کام بخوبی انجام دے رہا ہے جہاں صحافتی فرائض کی انجام دہی میں بہت سی خبروں کو دوسروں سے پہلے نشر کرنے کا جنون اور بر وقت درست سمت میں مکمل حقائق کے ساتھ رپورٹنگ ان کے اعلیٰ صحافتی فرائض کی عکاسی ہے۔

امتیاز علی کھاڑو نے لاڑکانہ کے غریب گھر میں جنم لیا جہاں ان کے والد رکشہ چلا کر دن رات کی محنت سے اپنے بچوں کا پیٹ پالتے اور ان کی بہتر تربیت کی ،ابتدائی تعلیم کا سفر لاڑکانہ کے سرکاری اسکول سے کیا اور وقت کے ساتھ ساتھ تعلیمی سرگرمیوں میں بھرپور انداز میں کامیابیاں حاصل کیں ،اپنی منزل عام آدمی کے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے صحافت کو بنایا تاکہ عام آدمی کے مسائل کو بہتر انداز میں اجاگر کیا جاسکے اور اعلیٰ ایونوں تک اُنکی آواز کو پہنچایا جائے اسی مقصد کے تحت انہوں نے بہت سے ٹی وی چینلز میں اپنے فرائض انجام دئیے اور ان دنوں ’’ اب تک ‘‘ ٹی وی سے وابستہ ہیں جہاں ان کی حقائق پر مبنی رپورٹنگ اور چبتے ہوئے سوالات عام آدمی کے مسائل میں دلچسپی نہ لینے والے افسران کیلئے پریشانی کا با عث ہیں۔

امتیاز علی کو میڈیا کا بہت شوق تھا اسی لئے انہوں کئی ٹی وی چینلز پر مختلف کام کیے جن میں KTN Entertainmentمیں ڈائریکٹر ، Sindh Tv میں" تصوف" ڈا کومینٹری بنائی، Mehran Tv میں بھی کئی پروگراموں میں بطور ڈائر یکٹر خدمات سرانجام دیں،
اس کے علاؤ سندھی میڈیا کا مشہورکرائم پروگرام" نقاب بے نقاب" جو Awaz Tv News سے نشر ہوتا تھا جس میں بطور ڈائریکٹر اور کرائم رپورٹر کام کیا جس کے وجہ سے کئی مظلوموں کو انصاف ملا مگر اسی پروگرام کی وجہ سے دوران رپورٹنگ مخالف گروپوں کی جانب سے کئی با ر جا ن لیوا حملے بھی کیے گئے جن میں متعددبار وہ زخمی بھی ہوئے ۔امتیاز علی نے کرائم رپورٹنگ کا آغاز Dharti Tv News سے کیا اور آج بھی وہ ایک اردو چینل Abb Takk Tv News میں کرائم رپوٹر کے حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔
 

(نومبر 2013) ساجد آرائیں ب ایس پارٹ تھری سیکنڈ سیمسٹر کے طالب علم ہیں۔

پروفائیل: محمد بلال اعظم

پروفائیل: محمد بلال اعظم
تحریر: عبدالرحمن
ارادے جن کے پختہ ہوں نظر جن کی خدا پر ہو
تلاطم خیز موجوں سے وہ گھبرایا نہیں کرتے
زندگی ایک دریا کی مانند ہے اور مشکلات اس دریا کی موجیں ہیں جن کے ارادے پختہ ہوں اور ان میں کچھ کرنے کا جذبہ ہو وہی لوگ زندگی کی ان مشکلات اور حالات سے مقابلہ کرتے ہیں اور یہی لوگ در حقیقت اپنی محنت ، جدوجہد اور ہمت سے آسمان کی بلندیوں کو چھوتے ہیں اور معاشرے میں اپنا ایک خاص مقام اور عزت بناتے ہیں ۔
1980 ؁ میں فیصل آباد کے ایک چھوٹے سے گاؤں سمندری میں پیدا ہونے والے محمد بلال اعظم بھی انہی لوگوں میں ایک ہیں جنہوں نے زندگی کی مشکلات کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر انکا مقابلہ کیا اور یہ ثابت کیا کہ انسان اگر کچھ کرنا چاہے تو اس کیلئے راہیں خود بخود کھلتی چلی جاتی ہیں ۔
محمد بلال اعظم نے ایک متوسط گھرانے میں آنکھ کھولی والد صاحب گورنمنٹ ملازم تھے اگر چہ انکی اتنی زیادہ آمدنی تو نہیں تھی مگر زندگی کی بنیادی سہولیات میسر تھیں ۔ جب 4 سال کے ہوئے تو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے آپکو گاؤں کے پرائمری اسکول میں داخل کرا دیا گیا ۔ 7 سال کی عمر میں ایک دن جب آپ تیسری جماعت کا امتحان دینے کے بعد گھر لوٹے تو والد کا سایہ سر سے اٹھ چکا تھا اور یہیں سے آپکے تعلیمی امتحان کے ساتھ ساتھ زندگی کے امتحان بھی شروع ہو گئے ۔
والد صاحب کے بعد جب گھر کے حالات خراب ہونے لگے تو بڑے بھائی ہونے کے ناطے آپ لاہور اپنے رشتہ داروں کے پاس آگئے اور اردو بازار میں ایک کتابوں کی دکان پر کام کرنے لگے اور ساتھ ہی اپنی تعلیمی پیاس بھی بجھاتے رہے اگر چہ دکان سے زیادہ پیسے تو نہیں ملتے تھے مگر پھر بھی آپ اپنی خواہشات کا دم گھوٹ کر ان پیسوں سے اپنی پڑھائی کا خرچہ پورا کر لیا کرتے تھے ۔
1994 ؁ میں میٹرک اور 1996 ؁ میں FAکا امتحان اچھے نمبروں سے پاس کیا جس کی بدولت آپکو پنجاب یونیورسٹی میں داخلہ لینے میں زیادہ مشکل درپیش نہیں آئی ۔2002 ؁ میں آپ نے پنجاب یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں ماسٹرز کرنے کے بعد مختلف اخبارات و رسائل میں لکھنا شروع کیا اور 5سال تک مختلف این جی اوز اور پرائیویٹ اداروں میں بھی کام کیا اور بہتر سے بہتر کی تلاش کیلئے جدوجہد کرتے رہے ۔ 2008 ؁ میں آپ نے وقت ٹی وی نیوز میں اسسٹنٹ پروڈیوسر کے عہدے سے باقاعدہ طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا مگر اس دوران بھی آپ نے محنت ، ہمت اور جذبے کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا اور مزید دل لگا کر کام کرنے لگے ۔ آپکی محنت اور جذبے کو دیکھتے ہوئے ادارے نے 2010 ؁ میں آپکو پروڈیوسر کے عہدے پر فائز کیا ۔
آپ کا یہ ماننا ہے کہ زندگی کے امتحان ہی انسان کو حقیقی زندگی گزارنے اور زندگی کی اہمیت کے بارے میں بتاتے ہیں۔ ممکن اور ناممکن صرف ہماری سوچ کا حصہ ہے جبکہ دنیا کا ایسا کوئی بھی کام نہیں ہے جو ناممکن ہوہر مشکل کا کوئی نہ کوئی حل ضرورہوتا ہے اب یہ انسان پر منحصر ہے کہ وہ مشکل حالات میں کس حد تک ثابت قدم رہتا ہے اورکیسے ان مشکلات کاحل نکالتا ہے ۔
2013

ظفر احمد شیخ کا پروفائل

ظفر احمد شیخ کا پروفائل
تحریر: نجف
بلا شبہ ہمارے اطراف میں آج بھی ایسی کئی شخصیات موجود ہیں جنکی کتابِ زندگی سے بہت کچھ سیکھا جا سکتا ہے ،بہت محدود وسائل کے با وجود انکا نام اتنا روشن ہوتا ہے کے انھیں بہت نہ سہی لیکن کچھ لوگ بہت اچھی طرح جاننے لگتے ہیں ایسے لوگ اپنے حلقے میں اپنی ایک منفرد پہچان رکھتے ہیں۔
ایسے ہی اشخاس میں بہت ہی محترم شخصیت "سَر ظفر احمد شیخ" ہیں۔ انکا تعلق شہر حیدرآباد سے ہے،وہ آٹھہ بہن بھائیوں میں ساتویں نمبر پر ہیں 1967 کو حیدرآباد میں پیدا ہوئے علامہ اقبال اسکول سے میٹرک کیااور ڈگری کالج سے انٹر اورپھر سندھ یونیورسٹی سے میتھس میں آنرز کیا اپنی تعلیم کے ابتدائی سالوں سے یونیورسٹی دور تک ہمیشہ خود مختار رہے بہت غربت میں زندگی بسر کی بعض اوقات کتابیں مانگ کر بھی ضرورت پوری کرنی پڑی لیکن تعلیم کا سفر کبھی بھی منقطع نہیں ہونے دیا مختلف اسکولز میں چھوٹے پیمانے پر جاب کرتے تھے ساتھ ہی شام میں ٹیوشن پڑھایا کرتے تھے۔
دو سال بیکن ہاؤس اسکول میں اور دو سال ہائیسٹ یونیورسٹی میں بطورِ ٹیچر اپنی خدمات سرانجام دیں سن 2000 میں اپنا سینٹر CIK( instituteknowledge of Companion ) کے نام سے قاسم آباد میں کھولا اور 2010 تک بخیروخوبی چلاتے رہے اس تمام عرصے میں سیکڑوں طالبعلم انکے فیض سے مستفید ہوتے رہے ،کچھ وجوہات کی بِنا پر وہ سینٹر بند کرنا پڑااور 2011 میں اسی سسٹم کو لے کر لطیف آباد شفٹ ہو گئے اور اب خدا کے فضل و کرم سے یہاں بھی اپنی ذمہ داری پوری کر رہیں ہیں۔

کسی کو علم حاصل کرنے پر مائل کرنا بھی ایک عبادت ہے اور انکے کچھ اسٹوڈنٹس ایسے بھی ہیں جو ان سے ملنے سے پہلے کچھ نہیں تھے اور آج عزّت اور دولت کے محتاج نہیں ہیں نیچر کے اعتبار سے تھوڑے سخت مزاج ہیں سچ کو پسند کرتے ہیں سمجھوتہ بہت کم کرتے ہیں لڑکیوں کی تعلیم کی حمایت کرتے ہیں اور ہمیشہ تعلیم کو فروغ اور اس کو بڑھاوا دینے والے لوگوں کو پسند کرتے ہیں۔

(2013)
نجف شیخ بی ایس پارٹ تھری سیکنڈ سیمسٹر کے طالب علم ہیں

کیپٹن فرحان علی شہید پارک

کیپٹن فرحان علی شہید پارک
کرن حسین
Unedited
پاکستان کے شہر کراچی میں پائی جانے والی ایک مشہور جگہ سی ویو جوپاکستان کے لوگوں کاپسندیدہ مرکز ہے وہیں 26دسمبر 2011کو ایک نیا پارک قائم ہوا۔یہ پارک کیپٹن فرحان علی شہید کی یاد میں بنایا گیا ہے لیکن بہت ہی کم لوگ اس پارک سے واقف ہیں لیکن وہاں جو بھی گیا ہے وہا ں کا دلدادہ ہوکر آیا ہے وہ پارک ہی کچھ ایسا خاص ہے جہاں جا کر انسان کھو سا جاتا ہے اس پارک کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ وہاں ایک ایسی باؤنڈری بنائی گئی ہے جس کے نیچے بڑے بڑے سمندری پتھر رکھے گئے ہیں جب سمندر کی لہریں ان پتھروں سے ٹکراکر باؤنڈری پر آتی ہیں تو وہاں بیٹھے لوگوں کواپنے اندر سمیٹ لیتی ہیں۔
یہ پارک ایک ایسی جگہ بنایا گیا ہے جہاں انسان ہر طرح کے احساسات کے ساتھ جانا پسند کرتا ہے چاہے وہ خوشی کا موقعہ ہو یا غم کا عالم وہاں جا کر انسان محسوس کرتا ہے کہ دنیا کتنی خوبصورت ہے ۔جب انسان غم کے عالم میں وہاں جاتا ہے تو اس جگہ کی خوبصورتی دیکھ کراپنے غم بھلا دیتا ہے اورُ خد کے غم کو بانٹنے کے لئے یہ پارک ایک بہترین جگہ ہے جہاں پہنچ کرانسان خود کو بہت پر سکون محسوس کرتا ہے اور جب کوئی انسان خوشی کے لمحات میں وہا ں جاتا ہے تو اس کی خوشی دو بالہ ہوجاتی ہے۔

اس پارک میں بچوں کے لئے بہت سے جھولے بھی بنائے گئے ہیں جہاں ان کی ہنستی کھیلتی دنیا الگ ہی نظر آتی ہے ۔وہاں ایک کینٹین بھی موجود ہے جہاں مزے مزے کے فوڈآئٹم رکھے گئے ہیں جن میں گول گپے ، چاٹ ، برگر ،چپس اور کولڈڈرنک وغیرہ شامل ہیں ۔رات کا منظر خاص طور پر چودھویں کی رات اس پارک میں چار چاند لگا دیتی ہے ۔رات میں وہا ں جب سمندر کی لہریں ان پتھروں سے ٹکراتی ہیں تو بجلی بنتی ہوئی نظر آتی ہے جس سے بجلی بننے کا ایک نظریہ پتا چلتا ہے ۔ اس پارک میں لوگ خاص طور پر جون جولائی کے مہینوں میں جانا پسند کرتے ہیں کیونکہ سمندر اپنے عروج پر ہوتا ہے جس سے لہریں تیز ٹکرا کر باؤنڈری پر آتی ہیں اور انسان سمندر میں بھیگنے کے مزے سے بھی لطف اندوز ہوجاتا ہے۔

پارک کا ٹکٹ صرف بیس روپے ہے جو وہاں کی خوبصورتی کے لحاظ سے بہت کم ہے ۔ یہاں صفائی کا بھی بہت خیال رکھا جاتا ہے لوگ اکثر کوئی پارٹی یا سالگرہ وغیرہ کے لئے اس پارک کا انتخاب کرتے ہیں ، ہر طرف خوشی کے لمحات نظر آتے ہیں اور زیادہ تر نئے کپلز کی بھی تعداد نظر آتی ہے۔آج کل کے اس مصروف ترین اورپرآشوب دور میں ایسی جگہیں انسانی تبیعت کو تبدیل کرنے میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہیں ۔ ایسے مراکز کا بننا آج کل کے دور میں انتہائی ضروری ہے جو نہ صرف ملک کی خوبصورتی بڑھا رہا ہے ساتھ میں لوگوں کو ایک منفرد رتفریحی مقام فراہم کر رہا ہے۔

(2013) Feature-  Unedited
کرن حسین بی ایس پارٹ تھری سیکنڈ سیمسٹر کی طالبہ ہیں
Practical work was done under supervision of Sir Sohail Sangi

سید عارفین رپورٹر جیو نیوز سے انٹرویو

سید عارفین رپورٹر جیو نیوز
شاہین رشید
انٹرویو
میڈیا میں مختلف قسم کے کام ہوتے ہیں او ر اس کو کئی حصوں میں بانٹا ہوا ہے رپورٹنگ کی بھی مختلف اقسام ہیں جیسے سو شل ایشو کا الگ رپورٹر ،اکنامکس کا الگ اسپورٹس کا الگ اسی طرح کرائم رپورٹنگ بھی ایک علیحدہ رپورٹنگ ہے جو تمام اقسام سے مشکل اور خطر ناک ہے اور کرائم رپورٹر بننا ہر کسی کہ بس کی بات بھی نہیں ہم بھی آپ کو ایک کرائم رپورٹر کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جن کا نام سید عارفین ہے اور جیو نیوز میں پروگرام آج کامران خان کے ساتھ بطور نمائندہ خصوصی فرائض انجام دے رہے ہیں۔
سوال: جو نئے رپورٹرز اس میدان میں جدوجہد کررہے ہیں ان کو کیا مسائل درپیش ہے ؟
جواب: ملک میں اس وقت لگ بھگ پچاس نیوز چینلز کام کررہے ہیں جس دس اہم اور بڑے چینلز بھی شامل ہیں۔ نوجوان نسل میں اب نیوز چینلز میں بطور رپورٹر کام کرنے کے شوق پہلے کی نسبت زیادہ اجاگر ہورہاہے ۔ تاہم فیلڈ میں پہلے ہی کافی تعداد میں رپورٹرز موجود ہیں۔ایسے میں گریجوئیٹ ہونے والے طلباء کے لئے بڑے چینلز میں ملازمت حاصل کرنا مشکل ہوجاتا ہے ۔ جو گریجوئیٹس کسی طرح سے اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں ، وہ اس بات سے ناواقف ہوتے ہیں کہ مختلف واقعات کو کس طرح رپورٹ کیا جانا چاہیے ۔ اس کی بنیادی وجہ ان اداروں میں ٹریننگ پروگرام کا نہ ہو نا ہے تاہم کچھ چینلز میں باقاعدگی سے آن جاب ٹریننگ فراہم کی جاتی ہے جس میں جیو نیوز سر فہرست ہے۔
 
سوال: کس طرح آپ اپنی ڈیڈ لائن کو پورا کرتے ہیں؟
جواب:نیوز چینلز میں ہر دن اور ہر لمحے نئی خبر رپورٹر کا انتظار کرتی ہے اس لئے آپ کو اپنا اسائنمنٹ مختصر وقت میں مکمل کرنا ہوتا ہے اس چیز کو ذہن میں رکھتے ہوئے کہ کہیں آپ کی اسٹوری پرانی ہوکر رک نہ جائے۔ اگر اسی دوران کوئی اور بڑا واقعہ ہوگیا تو آپ کی بھر پومحنت سے تیار کی جانے والی رپورٹ نشر ہونے سے رہ سکتی ہے۔اسلیئے موجودہ صورتحال کے لحاظ سے رپورٹ پیش کرنا ہی مہارت ہے۔
 
سوال: آپ نے بہت سے مسائل کا سامنا کیا ہوگا کیونکہ یہ ایک حساس مسئلہ ہے اور صحا فیوں کو دھمکیاں ملتی رہتی ہے اس میں آپ کا تجربہ کیسا رہا؟
جواب : میں اپنا کام ایمانداری سے کرنے کی پوری کوشش کرتا ہوں اور کامیاب بھی رہتا ہوں ۔ ایک چیز ہمیشہ ذہن میں رکھیں کہ آپ جو بھی خبر فائل کریں آپ کے پاس اس کے بارے میں ٹھوس ثبوت ہونے چاہیے اس طرح آپ بہت سے مشکلات سے بچ جاتے ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ ، خبر میں رپورٹر کو اپنی رائے نہیں دینی چاہیے، صرف حقائق بیان کریں ۔اور رپورٹ میں اگر کسی ادارے یا شخصیت کا ذکر ہے تو بھر پور کوشش کریں کے ان کا مؤقف بھی خبر میں شامل ہو۔بعض اوقات رپورٹر ز اس وقت مشکل کا زیادہ شکار ہوتے ہیں جب ان باتوں کا خیال نہیں رکھتے ۔ 

سوال: آپ کوکرائم رپورٹر ہونے کے بارے میں سب سے بہتر کیا لگتا ہے اور اس کام میں بنیادی مسائل کیا ہے؟
جواب:میں ایک تحقیقاتی رپورٹر ہوں اور کسی بھی خبر کے اصل حقائق کا پتا لگانا ہی میرا مشن ہوتا ہے ۔ بعض اوقات رپورٹر ایک ایسی بند گلی میں پھنس جاتا ہے جہاں سے آگے کچھ نظر نہیں آتا ،میرا مطلب ہے کہ جہاں رپورٹر کو واقعے کے بارے میں کوئی معلومات نہیں مل رہی ہوتی۔ سینئر صحافیوں کہ چونکہ رابطے زیادہ ہوتے ہیں اس لئے ایسی مشکلات کا کم ہی سامنا کرتے ہیں ، لیکن نئے آنے والے رپورٹر اکثر اس مشکل سے دوچار ہوتے ہیں۔ 

سوال: کرائمزکی رپورٹنگ کے لیے سب سے زیادہ کیا ضروری ہوتا ہے؟
جواب :فرض کریں کہ کہیں دھما کا ہوجائے ، تو جائے وقوعہ پر پہنچنے والے رپورٹر کو سب سے پہلے اپنے اوسان بحال کر کے جائے وقوعہ کا معائنہ کرنا چاہیے ۔ اس کے بعد وہاں موجود متعلقہ حکام سے جتنی زیادہ معلوما ت حاصل ہوسکے ، اس کا حصول یقینی بنائے۔واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے الفاظ کا چناؤمیں احتیاط رکھیں اور صر ف حقائق بیان کریں ۔
 
سوال: کرائمزکی رپورٹنگ کس طرح مختلف ہے دوسری رپورٹنگ سے اور اس میں کیا خطرات ہے؟؟
جواب:موجودہ حالات میں جب جائے وقوعہ سے عوام دور جارہی ہوتی ہے تو کرائم رپورٹرز حقائق جاننے کے لئے اس جانب لپک رہا ہوتا ہے ۔ ایسے موقع پر کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ بعض موقع پر ایک بم دھماکے کے بعد ہونے والے دوسرے دھماکوں میں رپورٹرز اور کیمرہ مین ا پنی جانیں گنواں چکے ہیں جبکہ دیگر رپورٹنگ میں ایسے خطرات کم ہوتے ہیں ۔
------------------------------------------------------------------------------
شاہین رشید ایم اے پریویئس سیکنڈ سیمسٹر کی طالبہ کے طور پریہ انٹرویو نومبر 2013 میں لیا ۔

Practical work was done under supervision of Sir Sohail Sangi

چھولے بیچنے سے بینک منیجر تک

چھولے بیچنےچھولے بیچنے  سے  بینک  منیجر تک
  تحریر: حرا شیخ
محنت زندگی میں رنگ لاتی ہے کیونکہ محنت میں ہی عظمت ہے ۔ جس طرح عمل کا دارو مدار نیت پر ہے،اسی طرح کامیابی کا دارومدار محنت اور لگن میں ہے،انسان اگر محنت اور سچی لگن سے کام کرے تو وہ کچھ بھی کرسکتا ہے ۔ ایسی ہی ایک مثال نیشنل بینک آف پاکستان کے منیجر نعیم شیخ ہیں۔ جن کا تعلق ایک بہت ہی غریب گھرانے سے تھا لیکن محنت اور لگن سے انہوں نے اپنے غریب گھرانے کا نقشہ ہی بدل ڈالا اور آج اللہ کے فضل و کرم سے بہت ہی عیش و عشرت کی زندگی بسر کررہے ہیں ۔
 

نعیم شیخ میرپور خاص کے شہر کھائی میں رہائش پذیر تھے۔ نعیم صاحب چونکہ اپنے گھر کے بڑے بیٹے تھے اور ان پر گھر کی بہت سی ذمہ داریاں تھی تو بچپن میں ہی ان کے اندر کچھ کر دیکھانے کی لگن دوڑ تی تھی ان کو پڑھنے کا بے انتہا شوق تھا۔ میرپورخاص کے گورنمنٹ اسکول میں پڑھنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے بسوں میں چڑھ کر چھولے بیچے تو کہیں گنڈیری بیچی اور اس سے جو پیسے ملتے اپنی والدہ کو دیتے جس سے ان کے گھر کا خرچہ چلتااور جب کبھی چھولے اور گنڈیری نہیں بگتی تو گھر میں فاقہ رہتا تھا۔ جس سے ان کا چھوٹا بھائی بہت مایوس ہو گیا ۔
 

نعیم شیخ اپنے چھوٹے بھائی کو دلاسا دیتے کہ زندگی سے ایسے مایوس نہیں ہوتے جن کے اندر محنت کی لگن دوڑ رہی ہو تو وہ ہمیشہ ایک دن کامیاب ہوتا ہے ۔ کیونکہ وقت ایک جیسا نہیں رہتا پھر ایسے ہی نعیم نے دن رات محنت کی اور ساتھ ہی انہوں نے اپنی تعلیم پر بھی خاص توجہ دی۔ انٹر میڈیٹ کے بعد اعلیٰ تعلیم کے لیئے سندھ یونیورسٹی کا رخ کیا جہاں پر انہوں نے بزنس اور مینجمنٹ میں بیچلر کرنے کے بعدماسٹر کیا، ماسٹر کے فوراً بعد ہی اپنی ذاتی محنت لگن اور کوششوں سے ایک خانگی ادارے کے اندر Accountantکے عہدے پر تعینات کردیئے گئے ۔ لیکن انہوں نے وہاں پر بھی اپنے ذہن کے اندر منزل کا تعین آگے سوچ کے رکھا تھااور چند مہینوں کے بعد پاکستان کے اہم اور سرکاری بینک نیشنل بینک آف پاکستان میں اچھے عہدے پر فائز کردیئے گئے اور کچھ عرصہ گزرنے کے بعد وہاں سے پروموشن ہوئی اور دوسری برانچ میں بینک منیجر کی کرسی پر بٹھا دیئے گئے ۔

محنت میں ہی عظمت ہے اس بات سے کوئی انکار نہیں کرسکتا کیونکہ ہر کامیابی کی ضمانت محنت سے ،یہ نہیں سوچ کے بیٹھ جاؤ کہ ہماری زندگی میں تو پریشانیاں ہی پریشانیاں ہیں کہتے ہیں نہ ؟ پر یشانی کے بعد ہی تو خوشی ملتی ہے اور خوشی اپنی محنت سے ملتی ہے جیسے نعیم صاحب کو ملی ان کی زندگی کے بارے میں صرف بتا نا نہیں بلکہ ان کی زندگی ہمارے لیئے اور خاص طور پر نئی آنے والی نسل کے لیئے مشعل راہ ہے۔

 
  Hira Shaikh (2013)


حرا شیخ بی ایس پارٹ تھری سیکنڈ سیمسٹر کی طالبہ ہیں
Practical work was done under supervision of Sir Sohail Sangi

اقبال حسین جنرل سیکریٹری پاکستان باکسنگ فیڈریشن سے انٹرویو

انٹرویو شاداب رضا
اقبال حسین جنرل سیکریٹری پاکستان باکسنگ فیڈریشن سے انٹرویو 
یوں تو کرکٹ ، فٹبال،ہاکی اور باکسنگ سمیت تمام ہی کھیل لوگوں میں مقبول ہیں لیکن ہم پاکستان کی بات کریں تو یہاں بیشتر لوگوں میں کرکٹ ہی سب سے زیادہ مقبول کھیل ہے۔تاہم دیگر کھیلوں کو بھی بہت حد تک پذیرائی حاصل ہے۔کسی کھیل کی کم اور کسی کھیل کی زیادہ مقبولیت میں حکومتی سر پرستی کا کردار سب سے اہم ہے۔اقبال حسین کا تعلق حیدرآباد سے ہی ہے،سندھ یونیور سٹی سے1996 ء میں سوشیا لوجی میں ماسٹرز کیا۔ابتدائی طور پر امپورٹ ایکسپورٹ سے وابستگی رہی نوجوانی کے زمانے میں کرکٹ کا بے انتہا شوق تھا۔اسکول ،کالج اور یونیورسٹی کی نمائندگی بھی کی۔باکسنگ کا شوق محض محمد علی کلے تک محدود تھا۔ تاہم 2009 ء میں حادثاتی طور پر اس کھیل سے تعلق پیدا ہوا اور اس کے بعد سے یہ کھیل ان کی زندگی میں لہو کی طرح سرائیت کر چکا ہے۔حکومتی سر پرستی سے محروم ماضی کے مقبول کھیل باکسنگ کی موجودہ حیثیت اور اس کھیل کے فروغ کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل پر بات کرنے کے لیے آج پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری اقبال حسین سے کی گئی گفتگو قارئین " روشنی" کی نذر ہے۔
 
س: یہ بتائیے کہ پاکستان میں باکسنگ کی مقبولیت میں بتدریج ہونے والی کمی کی وجہ کیا ہے؟
ج: پاکستان کا قومی کھیل ہاکی ہے اور ایک زمانہ تھا جب ہاکی کی مقبولیت اپنی انتہا کو پہنچ چکی تھی۔بچے،بوڑھے جوان سے لیکر ہر عمر کی خواتین بھی ہاکی میں دلچسپی رکھتی تھیں۔میڈیا کی ترقی اس کھیل کو اس کی گم گشتہ مقام واپس دلانے میں اہم کردار ادا کر سکتی تھی ،لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔میڈیا نے محض کر کٹ کو پرو موٹ کیاجس کی وجہ سے قومی کھیل ہاکی سمیت باکسنگ کی مقبولیت میں بھی کمی واقع ہوئی۔اس طرح باکسنگ سے وابستہ کھلاڑی گمنامی کی نذر ہوتے چلے گئے۔


س : حکومتی عدم سرپرستی کے علاوہ اور کونسے ایسے عوامل تھے جو پاکستان میں باکسنگ کے زوال کا سبب بنے؟
ج: جہاں حکومتی عدم توجہی باکسنگ کے زوال کا سبب بنی وہیں اس کی مقامی تنظیمیں اور مرکزی فیڈریشن بھی سیاسی وابستگیوں کی وجہ سے اپنے کردار سے قاصر رہا۔فیڈریشن کے عہدیدار سیاسی مصلحتوں کے باعث ایسے فیصلے کرنے میں ناکام رہے جو باکسنگ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے۔لہذا انہوں نے نہ تو ملک میں باکسنگ کے مقابلوں کا انعقاد کیا اور نہ ہی انٹر نیشنل مقابلوں میں پاکستانی باکسرز کی شمولیت کے لیے کوئی خاطر خواہ کوشیش کیں۔

س: ہم پاکستان میں باکسنگ کو اس کا کھویا ہوا مقام کس طرح واپس دلا سکتے ہیں؟


ج: اس کام میں جہاں حکومتی سرپرستی کی ضرورت ہے وہیں میڈیا کو بھی اپنی پالیسی میں کچھ تبدیلی کرنا ہوگی ،یہ حقیقت ہے کہ پاکستان میں کرکٹ بہت زیادہ مقبول ہے لیکن اگر میڈیا باکسنگ کے مقامی کھلاڑیوں کو بھی کچھ وقت دے اور ملٹی نیشنل نہیں تو کم ازکم قومی ادارے اپنی مصنوعات کی تشہیر میں باکسرز کو استعمال کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ پاکستان میں باکسنگ کی مقبولیت میں اضافہ نہ ہو۔اس کے علاوہ باکسنگ کی مقامی ایسوسی ایشنز کی بھی ذمہ داری ہے کہ باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے باقاعدگی کے ساتھ ٹورنامنٹس کا انعقاد کریں۔
  Shadab Raza (یہ انٹرویو نومبر 2013 میں لیا گیا)
Pakistan Boxing Federation
Practical work was done under supervision of Sir Sohail Sangi

کیا افواہ کیا حقیقت۔۔۔؟

کیا افواہ کیا حقیقت۔۔۔؟
باسط حسین شایان
 un-edited
ہم روزانہ گھر پر بنے ہوئے کھانے تو کھاتے ہی رہتے ہیں لیکن کبھی کبھی ہر شخص کا باہر یعنی ہوٹل وغیرہ پر بھی کھانا کھانے کا دل چاہتا ہے ، تو بس جب بھی کسی کی جیب میں تھوڑے سے زیادہ پیسے آجائیں تو اپنی فیملیز یا دوستوں کے ساتھ کسی ہوٹل وغیرہ پر کھانا کھانے کیلئے نکل پڑتے ہیں ۔ لیکن ہر کسی کو یہ بات ذہن میں رکھ کر کھانے کے ہوٹل کا رخ کرنا چاہیے کہ " آیا ہم جس ہوٹل یا دکان پر کھانا کھانے جا رہے ہیں وہاں معیاری کھانا دستیاب ہے بھی کہ نہیں " کیونکہ بہت سے چھو ٹے ہوٹلز اور فوڈ سینٹرز کے مالکان زیادہ منافع کے چکر میں غیر معیاری کھانا فروخت کرکے انسا ن کی صحت سے کھیل جاتے ہیں اور حقیقت سامنے آنے پر اپنے گاہکوں کا اعتماد بھی کھو بیٹھتے ہیں۔

جیسا کہ حال ہی میں حیدر آباد کے مصروف ترین علاقے لطیف آباد میں ( ایک بریانی کارنر ) معروف فوڈ سینٹر کے حوالے سے سنسنی خیز انکشافات ہوئے تھے کہ مذکورہ فوڈ سینٹر پر گائے یا بھینس کے گوشت کے بجائے گدھے کے گوشت کی بریانی فروخت کی جاتی ہے یہ خبر پورے حیدرآباد اور گردونواح کے علاقوں میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور میڈیا کی ایک ٹیم بھی پہنچ گئی بعض لوگوں کی طرف سے تو یہ افواہ بھی پھیلائی گئی کہ مذکورہ فوڈ سینٹر کے حوالے سے یہ انکشاف ہونے کے بعد اسے سیل کر دیا گیا ہے ۔
یہ خبر کتنی حقیقت اور کتنی جھوٹ پر مبنی ہے یہ جاننے کیلئے ہم نے مذکورہ فوڈ سینٹر پر پہنچ کر ہم نے جب بریانی کارنر کے مالک حاجی منگل سے رابطہ کیا اورا س خبر کے حوالے سے کچھ معلومات لی۔
مالک حاجی منگل نے بتایا کہ " لطیف آباد کا یہ علاقہ خاص طور پر بریا نی اور دیگر کھانوں کے مرکز کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ یہاں بیک وقت 40 سے 50 فوڈ سینٹر ز اور ٹھیلوں پر بریانی اور دیگر کھانے فروخت کیے جاتے ہیں جس سے ہماری زریعہ آمدن میں کافی اضافہ ہوتا ہے بس یہی بات ہمارے کچھ مخالفین کو گوارہ نہیں گزری اور انہوں نے ہمارے خلاف سوچی سمجھی سازش کی تحت یہ پروپیگنڈا کیا ہے کہ خاص طور پر ہمارے فوڈ سینٹر پر گائے یا بھینس کے گوشت کے بجائے گدھے کے گوشت کی بریانی فروخت کی جاتی ہے حالانکہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔
انکا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک گدھا 50 سے 60 ہزار میں ملتا ہے جبکہ ایک گائے 40 سے 50 ہزار میں با آسانی مل جاتی ہے اور گدھے کے مقابلے میں گائے میں کافی زیادہ مقدارمیں گوشت بھی ہوتا ہے تو پھر ہم اس طرح کا غلط کام کیوں کریں گے ہمارے خلاف اس طرح کی افواہ صرف کاروباری رقابت کی وجہ ہے اور جن لوگوں نے ہمارے خلاف یہ افواہ پھیلائی ہے ہم ان کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا حق بھی محفوظ رکھتے ہیں اور قانونی کارروائی بھی کریں گے ۔"
بعض دوسرے ہوٹل مالکان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اس افواہ کی وجہ سے ہمارے کاروبار کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے کیونکہ اب لوگ پہلے کی طرح زیادہ تعداد میں ہمارے ہوٹلوں کا رخ نہیں کرتے اور اگر کوئی آ بھی جائے تو زیادہ تر مرغی کی ڈشوں کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ کھانوں میں مرے ہوئے جانوروں یا پھر کسی حرام جانور کا گوشت استعمال کیا جاتا ہے ۔ ہوٹلوں پر کھانا کھانے کیلئے آنے والوں نے بات چیت کے دوران بتایا کہ جب سے یہ بات سامنے آئی ہے ہم دوسرے گوشت کے بجائے صرف مرغی یا دال سبزی کا آرڈر دیتے ہیں کیونکہ ہم اس طرح مطمئن ہو کر کھانا کھا لیتے ہیں ۔
اس بات کے حوالے سے ہر کسی نے اپنا الگ الگ مؤقف پیش کیا کسی نے اسے افواہ قرار دیا تو کسی نے اسے حقیقت کہا لیکن جب ہم نے دیکھا کہ منگل بریانی والے نے اس افواہ کے بعد سے دوسرے گوشت کے بجائے اب صرف چکن بریانی فروخت کرنا شروع کر دی ہے اب آپ خو د بھی اس بات سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہ محض افواہ ہو سکتی ہے یا حقیقت ۔۔۔!!


سندھ میں قدیمی اور خوبصورت مقامات

 سندھ میں قدیمی اور خوبصورت مقامات
کلثوم شیخ
Un-edited
پاکستان ایک ایسا ملک ہے جسے اللہ نے جگہ جگہ اپنے قدرتی حسن سے نوازہ ہے۔ جہاں چاروں صوبے اپنی اپنی جگہ خوبصورت اور دلکش ہیں وہیں صوبہ سندھ خاصی اہمیت کا حامل ہے اگرچہ شمالی علاقوں کو جنت کہا جاتا ہے تو صوبہ سندھ کو تاریخی حیثت میں سب صوبوں پر فوکیت حاصل ہے یہ تاریخی مقامات جو ہماری آنے والی نسلوں کا ورثہ ہیں جنہیں دنیا بھر سے لوگ دیکھنے آتے ہیں مگر حکومت کی عدم توجہ کی وجہ سے یہ خوبصورت تاریخی مقامات مدہم پڑ گئے ہیں۔
صوبہ سندھ کے تاریخی مقامات میں سے ''موئن جو دڑو''وہ مقام ہے جہاں دنیا بھر کے لوگ سیاحت کے غرض سے آتے ہیں آثار قدیمہ کے ماہرین نے اس شہر سے انتہائی قدیم چیزیں دریافت کی ہیں جس کا میل دنیا میں کہیں نہیں مگر افسوس ہے تاریخی ورثہ اپنی اہمیت کھوتا جارہا ہے اگر حکومت اور شعبہ سیاحت اس طرف ذرا سی توجہ دیں تو اس سے نہ صرف ہماری ثقافت پروان چڑھے گی بلکہ سیاحت کو بھی فروغ ملے گااسی طرح رنی کوٹ دنیا کا قدیم ترین قلعہ ہے اس کا رقبہ ۲۹ کلومیٹر اس قلعہ کی دیواریں اس حد تک بڑی ہیں کہ اسے دیوار چین سے مشابہت دی جاتی ہے اس قلعے کے علاوہ ایک'' کوٹ دھچی''جوکہکیرپور میں واقع ہے ہو دو ایسے تاریخی مقام ہیں جو نام کے تاریخی رہ گئے ہے ۔
اگر قدرتی خوبصورتی کا ذکرہو اور'' منچھر جھیل'' کا تذکرہ نا ہو تو بات ادھوری سی لگتی ہے یہ ایشیا کی سب سے بڑی جھیل ہے جوہماری ملک میں مچھلی کی ضرورت کو پورا کرتی ہے اس کے علاؤ کینجھر جھیل (ٹھٹہ میں واقع)یہ مقام سیر وتفریح کی جگہ ہے اندرون سندھ کے رہنے والے لوگ یہاں سیر وتفریح کے غرض سے آتے ہیں اس جھیل کی خاص بات یہ ہے کہ یہا ں سائبریا(ملک) سے تقریبا ہر سال پرندے ہجرت کرکے آتے ہیں اور یہاں پناہ لیتے ہیں صوبہ سندھ کے لئے یہ دونوں جھیل'' تحفہ خداوندی'' ہیں۔
ان سب کے علاوہ پاکستان کا سب بڑا شہر کراچی جو کہ روشنیوں کے شہر کے نام سے خاصہ مقبول ہے وہ بھی سندھ میں واقع ہے جہاں سیروتفریح کے بہت سے مقامات ہیں جن میں سمندر،ہاکس بے،کلفٹن اور دیگر مقامات شامل ہیں گویاقدرت نے صوبہ سندھ کو بے انتہا حسن،قدرتی نظاروں،تفریحی وتاریخی مقامات سے نوازہ ہے اس پاک سرزمین پر کئی اولیاء کرام کے مزارات بھی موجود ہیں یہی وجہ ہے کہ سندھ کو باب اسلام بھی کہا جاتا ہے ۔
(2013)
کلثوم شیخ بی ایس پارٹ تھری سیکنڈ سیمسٹر کی طالبہ ہیں۔
Practical work was done under supervision of Sir Sohail Sangi

حیدرآباد سے میر پورخاص کا دلچسپ سفر


دلچسپ سفر
صدف شفقت
حیدرآباد سے جب ہم میر پورخاص جانے کیلئے کوچ میں بیٹھے تو خوش تھے کہ آخر کار ہاسٹل کی چھٹیوں کے بعد گھر جارہے ہیں گھر والوں سے ملنے کی خوشی جون کی گرمی پر حاوی تھی،کوچ میں بیٹھتے ہی سکون ملا کہ رش زیادہ نہیں ہے ، مگر یہ کیا۔۔؟کچھ ہی دیر میں اتنا رش ہوگیا کہ پاؤں رکھنے کی جگہ نہ تھی،خوشی اس با ت کی تھی کہ ہم کھڑکی کی طرف بیٹھے تھے او ر بھلا ہو اس ڈرایؤر کا اُس نے گانے چلادیئے لیکن گانے بھی ایسے کہ دل ہی جل جائے اس سے تو لوگوں کی چیخ وپکار اور گاڑیوں کا شور بہتر تھا،خیر کچھ ہی دیر میں ڈرائیور نے کوچ کو چلنے کا اشارہ دیا ۔

کوچ چلنے کی دیر تھی کہ ہم نے اس کا جائزہ لینا شروع کردیا دیکھا کہ برابر میں ہی آنٹی اپنے پانچ بچوں کے ہمراہ بیٹھی تھی اور ان کے مختلف سائز کے بچے ہر پانچ منٹ بعد کچھ مانگتے اور وہ خراجِ تحسین کے نام پر رکھ کے ایک چماٹ دیتی یہ دیکھ کر لبوں پر ہنسی آجاتی۔

میں نے کھڑکی سے با ہر نگاہ کی توبھاگتے دوڑتے مناظر میں ایک دم تیزی آگئی کوچ جگہ جگہ رکتی مسافر اپنی منزل پر اُترتے کچھ اپنی منزل پر جانے کیلئے چڑھتے، ٹنڈو الہیار کے اسٹاپ پر کوچ رکی توگر می کا احساس بڑھ گیااوپر سے لوگوں کے رش سے مجھے بہت کوفت محسوس ہورہی تھی،اتنے میں ایک بچے کی آواز نے مجھے اس کی طرف متوجہ کیا جو کہ پانی کی بوتل بیچ رہا تھا اور میرے نہ لینے پر اس کے چہرے پر مایوسی آگئی اور ایسا دیکھ میں نے اُس سے پانی لے لیا اور وہ خوشی خوشی چلا گیا اُس کی خوشی کے بعد میرا دل یہ سوچ کے اُداس ہوگیا کہ اس ملک کے حا لات کب ٹھیک ہنوگے ننھے ہاتھ جو پانی کی بوتلیں اُٹھائے ہوئے ہیں ان میں کتابیں کیوں نہیں ہیں میں اس افسوس میں گم تھی کہ دیگر چیزیں بیچنے والوں کی بھی صدائیں بلند ہونے لگیں کچھ اندر اور کچھ کوچ کے باہر سے اپنی چیزیں فروخت کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے تھے۔
ڈرائیور نے ایک بار پھر سے کوچ بھگانے کا ارادہ کیا،پاس بیٹھے آنٹی نے آخر کار اپنے بچوں کے مطالبات کو مدِنظر رکھااور اُن پہ احسانِ عظیم کرتے ہوئے اُنہیں چیز دلا ہی دی ،اور کچھ دیر میں وہی سلسلہ شروع ہوگیا مسافروں کی منزلیں آتی گئی اور وہ اترتے گئے۔

آخر کا ر مجھے بھی اپنی منزل نظر آہی گئی میں نے اُٹھنے کی تیاری کی اُترتے ہی مجھے میرے بابا نظر آگئے جو مجھے لینے آئے تھے،اُنہیں دیکھتے ہی میں خوشی سے اُن کی طرف بھاگی اتنے دنوں بعد اُنہیں دیکھا تو آنکھوں میں خوشی سے آنسو آگئے پھر ہم گاڑی میں بیٹھ کر گھر کی طرف روانہ ہوگئے۔
بہر حال سفر کا اختتام ہوا خاص کچھ نہ تھا مگر پھر بھی یادگار اوردلچسپ سفر بن گیا۔
(2013)
صدف شفقت ایم اے پریوئس کی طالبہ ہیں
Sadaf Shafqat
Practical work was done under supervision of Sir Sohail Sangi

مجبوری کے ہاتھوں ہیجڑا بننا پڑا

پروفائل تحریر: شرمین ناز:اورنگزیب منظورکو مجبوری کے ہاتھوں ہیجڑا بننا پڑا

یوں تو مجبوری انسان سے بہت کچھ کروا دیتی ہے اور مجبور انسان اپنا ضمیر تک بیچنے پر مجبور ہو جاتا ہے اور اس مجبوری کے تحت اسکو کیا سے کیا نہیں کرنا پڑتا اور وہ یہ نہیں سوچتا کہ وہ جو قدم اٹھا رہا ہے اس کا کیا انجام ہوگا ۔ایسے ہی ایک مجبور شخص جو حالات کی وجہ سے ہیجڑا بننے پر مجبور ہو گیا ۔یہ شخص پہلے لڑکا تھا پر حالات کے ہاتھوں مجبور ہو کر ہیجڑا بن گیا ۔

اس شخص کا نام اورنگزیب ہے اوان کے والد کا نام منظور ہے جو کہ ۵نمبر عسائیوں کی کالونی میں رہائش پذیر ہے ۔انہوں نے بلکل نہیں پڑھا ،اوان کے بھائی HDAمیں گورنمنٹ ملا زم ہیں انکی والدہ محمدی ہسپتال میں ملازمہ تھی پر طبیعت خراب رہنے کی وجہ سے انھیں ریٹائرمنٹ مل گئی ،پھر اورنگزیب بطور امی کی جگہ محمدی ہسپتال میں ملازم کا کام کرنے لگا ۔ کا م یہ تھا کہ بیڈ کی صفائی کرنا،چادر تبدیل کرنا وغیرہ وغیرہ۔

انکی تین بہنیں ہیں جو کہ شادی شدہ ہیں اور ابو شوگر کے مریض ہیں۔ان کے چھوٹے بھائی کو کسی نے گولی مار دی تھی اور انہوں نے ملازم کی نوکری چھوڑ دی تھی اور امی کا خیال رکھنے لگے پر یہ صدمہ اوران کی امی برداشت نہیں کر پائی اور اس دنیا سے رخصت ہوگئی۔
امی کے انتقال کے بعد اورنگزیب کو اسکے بھائی بھابھی نے گھر سے نکال دیا۔ بھائی بھابھی کا اُنکے ساتھ اچھا سلوک نہیں تھا وہ اورانہیں اچھا نہیں سمجھتے تھے ،کیونکہ ا گھرمیں اُن کا حصہ تھا اور وہ اوراُنہیں حصہ نہیں دینا چاہتے تھے۔اورنگزیب کے بھائی اپنے ابو امی کی ساری پینشن فوراً ہڑپ کر جاتے اور اُنہیں کچھ بھی نہ دیتے وہ انتہائی لالچی شخص تھا ۔

اب اورنگزیب کے پاس رہنے کو کوئی ٹھکانہ نہیں تھاگلیوں میں مارا مارا پھرتااور بھیگ مانگتا ۔پھر اسے ایک جگہ ہیجڑوں کے ساتھ رہنے کا ٹھکانہ مل گیا اورنگزیب بھی کیا کرتا اسکی مجبوری تھی اسکورہنے کی جگہ جو چاہیے تھی ۔اووہ ہیجڑوں کے ساتھ رہ رہ کر خود ہیجڑا بن گیا ہیجڑوں جیسے کپڑے پہننے لگا اور خوب تیار شیار ہونے لگا جیسے کہ وہ کو ئی لڑکی ہو۔

پھر ایک دن اپنے بھائی کے گھر گیا اپناحصہ مانگنے تو اسکے بھائی نے اسے بہت مارا اور کہا کہ تم تو نہ عورت ہو نہ مرد ہم تمھارا حصہ کہا سے دیں۔ پھر دوبارہ اسکو اسکے بھائی نے گھر سے نکال دیا پھر روزانہ آتا پیسے مانگنے کے لئیے،اسکے پاس تو کھانے تک کے پیسے نہ تھے ۔ پھر اسکی بھابھی نے کہا کہ ہم تمہیں ایک شرط پر گھر میں رہنے دیں گے جو ہم کہیں گے ویسا تمہیں کرنا ہوگا۔پھروہ سوچنے لگا کہ باہر تو لوگ چین سے جینے نہیں دیتے لوگ مزاق اڑاتے ہیں میرے کپڑوں اور ہیجڑے پن کی وجہ سے ،لوگ کہتے ہیں کہ یہ تو ہیجڑا ہے۔لوگوں کی ان باتوں سے تنگ آکر اس نے بھابھی کی بات مان لی اسکی بھابھی کہتی تم روز گھر کی صفائی کرو تب تمہیں کھانا اورپیسے دونوں ملے گے ۔اب وہ گھر میں نوکر کی حیثیت سے رہنے لگا۔ وہ گھر کے سب کام کرتا پر اسکو اسکے کام کے پیسے نہیں دیتے تھے اور کہتے کہ تمہیں رہنے کی جگہ جو دی ہوئی ہے۔

اورنگزیب کی بھابھی اس سے سب کام کرواتی جیسے کھانا پکوانا ،کپڑے دھونا ،استری کرنا،بچوں کو اسکول سے لے کر اور چھوڑ کر آنا ،گھر کی صفائی کرنا برتن دھونا وغیرہ وغیرہ۔اور اتنے کام کرنے کے باوجود اورنگزیب اپنے بھائی سے پیسے مانگتا تو وہ اس کو کہتے کہ گھر سے نکال دوں گا۔
یہی وجہ ہے کہ اورنگذیب ہیجڑا بننے پر مجبور ہوا گلی گلی گھوم کر ڈھول بجا کر اور تالیاں بجا کر پیسے مانگتا،ڈانس کرتا اور شادی بیاہ میں جا کر فنگشن میں ڈانس کرتا ہے اور اس کام میں جو پیسے ملتے وہ اپنے ابو کی بیماری پر خرچ کرتا اور ان پیسوں سے اپنا خرچہ بھی چلاتا اور عید وغیرہ پر اپنی بہنوں کو عیدی وغیرہ بھی دیتا ہے۔

آج کل تو رشتے نام کے رہ گئے ہیں اور انسان حالت سے مجبور آکر ہی ایسا قدم اٹھاتاجیسا کہ اورنگزیب نے کیا اگر وہ پڑھا لکھا ہوتا تو کبھی ایسا راستہ اختیار نہ کرتا ۔
  Sharmeen Naz (2013)
شرمین ناز بی ایس پارٹ تھری سیکنڈ سیمسٹر کی طالبہ ہیں


Practical work was done under supervision of Sir Sohail Sangi

عوامی خریداری کے مراکز پر صفائی کے ناقص انتظامات

تحریر: کلثوم شیخ Articale
عوامی خریداری کے مراکز پر صفائی کے ناقص انتظامات
عوامی خریداری کے مراکز پراگر گندگی کی حکمرانی ہو تو پھر وہاں سے خریداری کرنے والوں کا اللہ ہی حافظ ہے یوں تو حیدرآباد میں گندگی کا کوئی پرسانِ حال نہیں اور صحت وصفائی کا خیال رکھنے میں انتظامیہ با لکل ناکام ہوچکی ہے گندگی اب صرف گلی محلوں اور سڑکوں تک محدود نہیں رہی بلکہ بازاروں ،مارکیٹوں اور سبزی منڈیوں میں بھی گندگی کا پایا جانا عام سی بات ہوگئی ہے۔

حیدرآباد میں واقع لجپت روڈ مارکیٹ جو کہ عوام کی خریداری کا اہم مرکز ہے مگر وہاں صفائی کے انتظامات انتہائی ناقص ہیں سبزی اور پھل فروش گلہ سڑا پھل وہیں پھینک دیتے ہیں جو گندگی کے ساتھ بدبو پھیلانے کا بھی باعث بنتاہے ،یہاں گوشت کی دکانیں بھی موجود ہیں اور دکانداروں کی لا پرواہی سے خون اور چھیچڑے سڑک پر پڑے ہوتے ہیں وہ بھی گندگی پھیلانے میں کسی سے کم نہیں جس کی وجہ سے خریداروں کے لئے کھڑا رہنا کسی عذاب میں مبتلا ہونے کے برابر ہے ،مگرمجبوری کے باعث لوگ انہی بازاروں کا رخ کرتے ہیں۔

اس مارکیٹ میں گندگی کی بڑی وجہ چیزیں فروخت کرنے والے اور انتظامی اداروں کی نا اہلی تو ہے ہی لیکن صحت وصفائی کے معاملے میں کچھ ذ مہ داری عوم پر بھی عائد ہوتی ہے ہم میں سے کچھ لوگ ایسے ہیں جو گھر کا کوڑا کرکٹ جہاں جی کیا وہیں لاکر پھینک دیتے ہیں اور اسی گندگی کی وجہ سے کئی امراض میں بھی اضافہ ہوتا ہے، لوگوں کی صحت متاثر ہوتی ہے اور ماحول میں کئی غلط تاثر پیدا ہوتے ہیں۔

"صفائی نصف ایمان ہے" اگراس بات پر عمل کیا جائے تو اس سے ناصرف ہم صحت وصفائی کا خیال رکھے گیں بلکہ اس سے زندگی پر بھی اچھے اثرات مرتب ہوں گے اور تب ہی ہم گندگی کے عذاب سے بھی چھٹکارہ پا سکتے ہیں اس لئے انتظامیہ کا بھی ہے فرض بنتا ہے کہ وہ عوامی خریداری کے مراکز پر صفائی ستھرائی پر خاص توجہ دیں کیونکہ لوگ اشیاء خوردنوش خریدنے انہی مارکیٹوں کا رخ کرتے ہیں یہاں پر موجود گندگی سے خریداروں کی خریداری بھی شدید متاثر ہوتی ہے اور انھی گندگی کے ڈھیروں سے کئی امراض بھی جنم لیتے ہیں جس کا اثر شہریوں پر بیماری کی صورت ہوتا ہے جس میں بڑے ،بچے بوڑھے سبھی متاثر ہوتے ہیں شہریوں کو چاہیے کہ وہ کوڑا کرکٹ کچرا دانوں میں ڈالیں اور انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ ابنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے وقت پرکچرا اٹھا کر ٹھکانے لگائیں تاکہ شہری بیماریوں سے بچ سکیں۔

Kulsoom Shaikh
(نومبر 2013) کلثوم شیخ ب ایس پارٹ تھری سیکنڈ سیمسٹر کی طالبہ ہیں۔
Practical work was done under supervision of Sir Sohail Sangi

آج ریڈیو کہاں کھڑا ہے


آج کے دور میں ریڈیو کہاں کھڑا ہے
باسط حسین شایان
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریڈیو اطلاعات کے حصول اور تفریح کا مؤثر ترین ذریعہ ہے جہاں ٹی وی کی رسائی نہیں وہاں ریڈیو ہی لوگوں کو دنیا کے حالات سے آگاہی فراہم کرتا ہے ۔ ایف ایم کے آنے سے ریڈیو کی گرتی ہوئی مقبولیت ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔ یہ ریڈیو ہی ہے جس کی آمد سے دنیا کے ممالک کی عوام نہ صرف ایک دوسرے سے باخبر ہوئے بلکہ ایک دوسرے کے قریب بھی ہو گئے ۔ ریڈیو برقی آلات کی پہلی ایجاد ہونے کے باوجود آ ج بھی ابلاغ کا ایک اہم ذریعہ ہے ۔ آئے دن ٹی وی چینلز کی تعداد میں اضافہ ہونے کے باوجود بھی حیران کن طور پر ریڈیو آج بھی زندہ ہے ۔ آواز کی لہروں پر نشر ہونے والی اطلاعات ، تجزیوں اور دیگر مزاحیہ مواد کی سامعین کو طلب ہے ۔ بین الاقوامی ریڈیو اس صنعت کا ایک خاص حصہ ہے اس میں لوگوں کی بہت زیادہ دلچسپی پائی جاتی ہے کیونکہ لوگ اپنے کام کے دوران ریڈیو سننا ہی پسند کرتے ہیں نہ کہ ٹی وی دیکھنا ، کیونکہ اگر کوئی کام کے دوران ٹی وی دیکھتا رہے گا تو اس کے کام پر برُا اثر پڑ سکتا ہے اور اسکا کام خراب ہونے کا خدشہ ہے اگر وہی شخص کام کے دوران ریڈیو سنتا رہے گا تو اسے کام کرنے میں مزا بھی آئے گا ااور کا م کے دوران کوئی دقت پیش نہیں آئے گی ۔
آج بھی دنیا کے بیشتر ممالک ریڈیو کو ابلاغ کے مؤثر ترین ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہیں ، خطوں میں درج بااعتماد تحریریں ہیں کہ سامعین ریڈیو کو قریبی دوست سمجھتے ہیں ۔ لوگ آج بھی ریڈیو کو اہم سہارا سمجھتے ہیں جس کے ذریعے وہ اپنی کامیابیوں اور مایوسیوں کا تذکرہ کر سکتے ہیں ، اپنے کنبے کے بارے میں بات کر سکتے ہیں ، ملکی اور بین الاقوامی حالات سے آگاہی حاصل کر سکتے ہیں اور ریڈیو کے ذریعے با آسانی اپنے کیے گئے سوالات کے جوابات بھی پا سکتے ہیں ۔
ریڈیو نے آج بھی اپنی انسان دوست روایات کو برقرار رکھا ہو ا ہے ، دنیا کے تمام برِ اعظموں کو ایک ہی معیار کی آواز سنانے کی کوشش کی جاتی ہے ۔ ریڈیو معیشت ، ثقافت اور سائنس کے بارے میں دنیا کے بسنے والوں کے حالاتِ زندگی سے آگاہ کرنے کا فریضہ ادا کرتا ہے ۔
ریڈیودو فریکوائنسی ہتی ہیں ایک AM یعنی (Amplitude Modulation) جبکہ دوسی FMیعنی(Frequency Modulation) ہوتا ہے۔AMاور FM دونوں کی اہمیت اپنی اپنی جگہ برقرار ہے ،AM کا طریقہ کا ر یہ ہے کہ اس پر میوزک کم چلایا جاتا ہے اور باتیں زیادہ کی جاتی ہیں جبکہ FMپر بالکل اس کے برعکس باتیں کم اور میوزک زیادہ چلایا جاتا ہے ۔
ایک اندازے کے مطابق آج کل کے نوجوان زیادہ تر FM سننے کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ ان کو میوزک سے زیادہ لگاؤ ہوتا ہے اس کے علاوہ AMکو ہر عمر کے افراد سنتے ہیں کیونکہ AMسے زیادہ تر خبریں ، معلوماتی پروگرام اور ملکی اور بین الاقوامی حالات و واقعات کے حوالے سے نشریات جاری ہوتی رہتی ہیں ۔FMہو یا AM دونوں کی اپنی اپنی جگہ اہمیت برقرار ہے اور ہمیشہ برقرار رہے گی۔

باسط  بی ایس پارٹ تھری سیکنڈ سیمسٹر کے طالب علم ہیں۔ انہوں نے یہ آرٹیکل 2013 میں لکھا۔

Practical work was done under supervision of Sir Sohail Sangi

درست فیصلہ زندگی سنوارتا ہے

مقصدِ حیات (درست فیصلہ زندگی سنوارتا ہے)
سمیعہ زمان پٹھان
انسانی زندگی مسلسل جدوجہد ہے اور تبدیلی ہی زندگی کا دوسرا نام ہے،زندگی میں کچھ موڑ ایسے آتے ہیں جہاں ہر طالب علم کو اپنی منزل تک پہنچنے کیلئے ایک راہ اختیا ر کرنی ہوتی ہے۔
در اصلبات یہ ہے کہ زندگی میں تمام انسانوں کو اپنی صلاحیت ،وسائل اور عقل کے اعتبار سے برابرکے مواقع ملتے ہیں ۔انسانی فطرت ہی کچھ ایسی ہے کہ اُسے خوائیش ہوتی ہے کہ اُس کہ زندگی آرام ،سکون ،راحت اور عزت کے ساتھ گزرے تمام تر سہولیات اور ضروریاتِ اشیاء اس کے پاس ہوں۔خوب دولت کمانے کے ساتھ ساتھ معاشرے میں عزت دار ہونے کی غرض سے وہ اپنے وسائل عقل اور اختیارات کا استعمال کرتا ہے تاکہ وہ اپنی خواہِشات کو پورا کر سکے۔
عملی زندگی گزارنے کیلئے کسی پیشے کا انتخاب ہی کیریئرپلاننگ کہلاتا ہے،اس لئے اچھا کیر ےئر منتخب کرنے کا مطلب یہ ہے کہ انسان ایسا ذریعہ معاش استعمال کرے جو اس کی پہنچ کے مطابق ہو۔اگرایسا کرے گا تو اسے اس کے شوق اور لگن کی وجہ سے اکتاہٹ ،تھکن یا بیزاری محسوس نہیں ہوگی۔
جب نوجوان طالبِ علم اس مقام پر پہنچتے ہیں جہاں انہیں ایک خاص شعبے کا انتخاب کرنا ہوتا ہے یہ ان کی زندگی کا سب سے اہم فیصلہ ہوتا ہے،یہ وہ وقت ہوتا ہے جب وہ اپنی عقل استعمال کرنے کے بعد ایک حتمی فیصلہ کرتے ہے ، اس حتمی فیصلے کی آسانی کیلئے اپنی پسند کے شعبوں کی ایک فہرست بنالی جاتی ہے ۔
کسی بھی شعبے کو منتخب کرنے کیلئے پانچ چیزیں زہن میں رکھنا لازم ہے ۔تعلیم،ذہانت ،صلاحیت ،رجحان او ر حالات۔
کون سا پیشہ اختیار کیا جائے ڈاکٹر ،اُستاد ،انجینئر ،کلرک ،بینکر ،صحافی ،وکیل ،دکاندا ر یا کوئی بھی شعبہ ہو یہ فیصلہ بعض اوقا ت ایک جوئے کی مانند ہوتا ہے۔جب کوئی شخص کسی پیشے کا انتخاب کرتا ہے تو اس کے د ل و دماغ میں کچھ چیزیں اور باتیں واضح ہوتی ہیں اور عموماً وہ کچھ باتیں ذہین میں رکھتے ہوئے شعبے کا انتخاب کرتا ہے جس میں بہترین آمدنی ، مستقبل میں جلد ترقی کے امکانات،عزت اور شہرت کے ساتھ ساتھ آگے بڑھنے کے مواقع،میڈیکل اور دیگر سولیات اور ریٹائر مینٹ کے بعد آمدنی ۔
کسی بھی شعبے میں فوقیت حاصل کرنا یا کامیاب ہونا مشکل ضرور ہوسکتا ہے لیکن نا ممکن نہیں،ہر ہو شخص اپنے پیشے میں کامیاب ہوسکتا ہے جس میں وہ اپنی پوری دلچسپی بے پناہ محنت کے ساتھ ساتھ جوش و خروش اور پوری دلچسپی اور ایمانداری اختیار کرتے ہوئے اس میں کام کرے۔
کسی بھی پیشے کے انتخاب میں اساتذہ اور والدین کی رائے اور ان کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ،ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کی دلچسپیوں کا جائزہ لیں ،بچوں پر اپنا حکوم مسلت نہ کریں بلکہ ان کے معاملاتِ زندگی میں ان کی جائز رہنمائی کریں۔
(2013)
سمیعہ زمان بی ایس پارٹ تھری کی طابہ ہیں۔

Practical work was done under supervision of Sir Sohail Sangi

حیدرآباد میں کھیل میدان نہیں ۔ بچے جائیں تو کہاں جائیں

آرٹیکل:
حیدرآباد میں کھیل میدان نہیں ۔ بچے جائیں تو کہاں جائیں
شرمین ناز
کرکٹ ایسا کھیل ہے،جِسے جنوبی ایشیاء میں شوق سے دیکھااور کھیلا جاتا ہے۔ پاکستان کا قومی کھیل ہاکی ہونے کے باوجود یہاں کرکٹ کو سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے ،فٹ بال کے بعد دنیا کا سب سے زیادہ پسند کئے جانے والا کھیل کرکٹ ہے جو کہ مرد،خواتین،بچوں،بوڑھوں سب میں یکساں مقبول ہے۔کرکٹ ایک واحد ایسا کھیل ہے جِسے لوگ جنون کی حد تک کھیلنا اور دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

ہمارے یہاں کرکٹ کھیلنے کا شوق سبھی رکھتے ہیں پرگراؤنڈ کی سہولت نہ ہونے کے باعث لوگ گلیوں اور روڈوں پر کرکٹ کھیلنے سے متاثر ہیں اور اسی طرح پاکستان کے شہر حیدرآباد کی بات کی جائے تو یہاں پرکرکٹ کے شائقین تو بہت ہیں لیکن کھیلنے کے گراؤنڈدن بہ دن ختم ہوتے جارہے ہیں ،یا تو ان گراؤنڈمیں پانی چھوڑدیا جاتا ہے یاکسی سبب بند کر دیا جاتا ہے۔

حیدرآباد میں گراؤنڈنہ ہونے کی وجہ سے شائیقین میں غم وغصہپایا جاتا ہے ۔لو گ گراؤنڈنہ ہونے کے باعث گلیوں اور روڈوں کا رْخ کرتے ہیں جس سے انکی جان کو خطرہ رہتا ہے، روڈوں پر کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے آتے جاتے لوگوں کو بہت پریشانی ہوتی ہے،اور جب ہڑتال کا سماں ہو تو کرکٹ کھیلنے کے شیدائی ٹولیوں کی صورت میں باہر روڈوں پر نظر آتے ہیں۔

حیدرآباد کے جی سی ڈی گراؤنڈ میں پانی اور گندگی ہونے کے باعث لوگ وہاں بہت مشکل سے کرکٹ کھیل پاتے ہیں۔خاص کر جمعہ کے دن جی سی ڈی گراؤنڈ میں لوگوں کا کافی ہجوم پایا جاتا ہے بڑی تعداد میں لوگ وہاں کھیلنے آتے ہیں پر ٹھیک سے کھیل نہیں پاتے،کیونکہ وہاں جگہ جگہ پانی اور کچرے کا ڈھیر جو لگا ہے ۔ان گراؤنڈز کی صفائی کا کوئی انتظام نہیں ہے ، ہمارے یہاں کرکٹ کھیلنے کا ہنر بہت موجود ہے پر اس ہنر کو آگے بڑھانے کے لیئے انتظامیہ کوئی کام سر انجام نہیں دے رہی۔

ان گراؤنڈز کو پیسے کمانے کا ذریعہ بنایا جا رہا ہے جیسے کہ وہاں شادیاں ،فنکشن وغیرہ ہورہے ہیں،انہی گراؤنڈز کو ختم کر کے ہوٹل وغیرہ بنائے جارہے ہیں، لْنڈا بازار بھی بنایا جارہا ہے ،گراؤنڈزمیں ڈرائیونگ بھی سیکھی جاتی ہے، عید ،۱۴۱گست وغیرہ پر میلے بھی لگتے ہیں ،ان گراؤنڈز میں بڑے پیمانے پر قربانی کے جانوروں کی منڈیاں بھی لگتی ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ لوگ کرکٹ کو گلیوں اور روڈوں پر کھیلنے کے مائل ہوتے جارہے ہیں۔

خاص کر یہ گراؤنڈز حکمرانوں کے جلسوں اور تقریروں کا مرکز بنا ہوا ہے ۔یہاں پر بڑے پیمانے حکمرانوں کے جلسے اور تقریریں ہوتی ہیں اور کچھ حکمران جو حیدرآباد میں ویزٹ کرنے آتے ہیں اْنکے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ بھی انہی گراؤنڈز میں ہوتی ہے۔اب زیادہ تر حیدرآباد کے گراؤنڈز انہی کاموں کے لئیے استعمال کیئے جاتے ہیں۔

ہمارے یہاں گراؤنڈز نہ ہونے کے باعث نوجوانوں کا شوق ختم ہوتاجارہا ہے اور اسی وجہ سے ہمارے ملک کے نوجوان گلیوں اور روڈوں پر کرکٹ کھیلنے پر مجبور ہیں اور مجبوری کے تحت لوگ حادثات کا شکار ہوتے جا رہے ہیں۔کرکٹ کو جاری رکھنے کے لیئے انتظامیہ سے گذارش ہے کہ وہ ان گراؤنڈز کو پھر سے آباد کریں تاکہ ہمارے نوجوانوں کا ہنر پھر سے برقرار رہے تاکہ وہ پھر سے ان گراؤنڈز میں آکر کھیل سکھیں۔

(2013)
شرمین ناز بی ایس پارٹ تھری سیکنڈ سیمسٹر کی طالبہ ہیں۔

Practical work was done under supervision of Sir Sohail Sangi

ہمارے تعلیمی نظام کے مطابق تعلیم پیسہ ہے

ہمارے تعلیمی نظام کے مطابق تعلیم پیسہ ہے
کرن حسین ا
پاکستان کا موجودہ نظام تعلیم طبقاتی نظام میں ڈھل چکاہے، جس میں زیادہ پیسے کمانے کی ہوس نے بہت سے لوگوں اور ان کے بچوں کو تعلیم کے زیور سے محروم کردیا ہے۔ جگہ جگہ مختلف اسٹینڈرڈ کے اسکول کھلنے سے اقلیت کے اندر اچھی تعلیم پہنچی لیکن اکثریت کے اندر احساس محرومی نے جگہ لے لی۔جس طرح پاکستان کا نظام تعلیم پایا جاتا ہے اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ پاکستان میں تعلیم صرف اس لئے حاصل کی جارہی ہے کہ شاید اس طرح اچھا پیسہ کما سکیں۔

ایک استاد جس پر طالب علم کا پورا مستقبل انحصار کرتا ہے صرف اپنی ڈیوٹی مکمل کرنے کے لئے تعلیم دے رہا ہوتا ہے وہ اس بات سے بلکل عاقل ہوتاہے آیا جو وہ پڑھا رہا ہے اس سے طالب علم کیا سیکھ رہا ہے ۔اگر ہم بات کریں وہاں سے جہاں سے تعلیم کی شروعات ہوتی ہے تو ہر انسان یہ خواہش کرتاہے کہ اپنے بچے کی اچھی تعلیم کے لئے نجی تعلیمی اداروں کا انتخاب کریں تاکہ وہ کچھ سیکھ سکیں اور ان کی بنیادطاقتور ہوکیونکہ سرکاری تعلیمی نظام کے مطابق تمام ٹیچرصرف اپنی ڈیوٹی پوری کر رہے ہوتے ہیں انہیں صرف پیسے سے مطلب ہوتا ہے جن کی حالت یہ ہوتی ہے کہ اسکول توجاتے ہیں اپنی حاضری لگانے لیکن کلاسوں تک بمشکل ہی پہنچتے ہیں اور اگر کلاسوں تک پہنچ بھی جائیں تو دوسری کلاسوں کے ٹیچرز کوجمع کرکے اجتماعی باتوں میں لگ جاتے ہیں اور طالب علموں کی حالت یہ ہوجاتی ہے کہ وہ چھٹی جماعت میں پہنچنے کے بعد بھی پڑھنا نہیں جانتے سمجھنے اور سیکھنے کی صلاحیت ان میں کسی مونٹیسری کلاس کے بچوں سے زیادہ نہیں ہوتی ۔
جن بچوں کے والدین تھوڑا پڑھانے کاشوق رکھتے ہیں ان کے بچے تھوڑا بہت سیکھ جاتے ہیں لیکن بنیاد ان کی بھی کچھ خاص نہیں ہوتی ،اور اگر ہم بات کریں نجی تعلیمی اداروں کی تو جس بھروسے والدین اپنے بچوں کو نجی تعلیمی اداروں میں پڑھاتے ہیں ان سے پیسوں کے نام پر بھروسہ تو دیاجاتاہے لیکن معیار کچھ یوں ہوتا ہے کہ میٹرک کی ہوئی لڑکیوں کو بطور ٹیچرز رکھ لیا جاتا ہے ایک ایساانسان جو خود تعلیم کے دور سے گزر رہا ہو صرف چند ہی سیڑہیاں تعلیم کی پار کی ہوں وہ اس لیول تک ہی نہ پہنچا ہو جو سیکھنے کا اصل دورہ ہوتا ہے توخود کسی کو کیسے تعلیم سے روشناس کرے گا ایسے انسان جیسے ٹیچرکا نام دیا جاتا ہے۔
بچوں کی تعلیمی بنیاد کو رٹوں کی مشین بنا دیتے ہیں اور اسی طرح یہ چین چلتے چلتے وہ خود بھی پیسہ حاصل کرنے کے لئے میٹرک کے بعد ٹیچنگ کا شعبہ اختیار کرلیتے ہیں ۔
جن اسکولو ں میں واقعی تعلیم کا بہترین نظام پایا جاتا ہے اس میں فیسوں کا اتنا ذیادہ مطالبہ ہوتا ہے کہ کسی بھی عام انسان کے لئے ایسے اچھے اسکولوں میں پڑھانا ناممکن ہوجاتا ہے 3ماہ میں تقریبا پچیس ہزار ایک بچے کی فیس لی جاتی ہے اور جیسے جیسے آگے بڑھتے جاتے ہیں ویسے ویسے فیس بھی بڑھادی جاتی ہے اور کسی بھی عام انسان کے لئے ایسے اسکولوں میں پڑھاناناممکن سی بات ہوتی ہے کیونکہ پاکستان میں ایسے لوگ زیادہ پائے جاتے ہیں جن کی ایک ماہ کی تنخواہ ہی دس ہزار روپے ہی ہوتی ہے، وہ اپنے بچوں کو اچھی تعلیم دلوائیں یا کھانا کھلائیں اسی لئے پاکستان میں جو ترقی یافتہ لوگ ہیں وہ ہی مذید ترقی کر رہے ہیں اور تعلیم کے کسی اچھے مقام پر نظر آتے ہیں باقی سب کی حالت کچھ خاص نہیں پائی جاتی اور پاکستان میں تعلیم کا سب سے بُرا نظام نقل کرنا ہے ،اگر پاکستان کے طالب علموں سے تعلیم میں نکل کرنے کا رجحان ختم کردیا جائے تو بہت کم ہی لوگ ایسے ہونگے جو تعلیم حاصل کرنے میں دلچسپی لیں اور معیاری ڈگری حاصل کریں۔
(نومبر 2013 )
کرن بی ایس پارٹ تھری سیکنڈ سیمسٹرکی طالبہ ہیں

Practical work was done under supervision of Sir Sohail Sangi

پاکستان میں سیلاب


پاکستان میں سیلاب
آرٹیکل : شاہین رشید
پاکستان میں سیلاب آنا اب معمول ہوگیاہے ہمارے ہاں کسی چیز سے تباہی کا سلسلہ شروع ہوجائے تو اُسے ختم کرنا ایک ناممکن سی بات ہے چاہے وہ ڈینگی ہو، ڈرون حملے ہو،خودکش بم دھماکے یا اس سال بھی ہر سال کی طرح آنے والا سیلاب مگر ہماری حکومت نے ان سے نمٹنے کا کوئی راستہ نہیں نکالا۔ان تباہیوں سے ہونے والے نقصانات خواہ وہ جانی ہو یامالی ان سے نمٹنے کے لئے اگر عوام اپنی مدد آپ کے ذریعے کچھ کرئے تو ہم ان بڑے بڑے ہونے والے نقصانات سے تھوڑے محفوظ ہوجاتے ہیں ورنہ ہمارے انتظامی ادارے تو صرف باتیں کرنے کے لئے رہ گئے ہیں، اگر وہ عوام کے لیے کام کریں تو عوام آنے والے دور میں بھی ایسے ہی انتظامی اداروں کی حمایت کرے گے۔

رواں سال یعنی 2013میں بھی پاکستان میں سیلاب نے تباہی مچائی مگر 2010یا 2011میں یہ تباہی زیادہ تھی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی کے مطابق اس سال پاکستان میں آنے والے سیلاب اور بارشوں سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 66لاکھ کے قریب ہے جس میں بہت سی اموات گھروں کے منہدم ہونے اور کرنٹ لگنے سے واقع ہوئی اور147.028ملین ایکڑ فصلوں کو سیلاب کی وجہ سے نقصان پہنچا 2374گھر تباہی کی نذر ہوگئے ہمارے غریب لوگ کس طرح تنکا تنکا کرکے اپنا گھر تعمیر کرتے ہیں اور کن مشکلات کا سامنا کرکے اتنی محنت سے فصلیں لگاتے اور دو دو لاکھ روپے جمع کرکے گائے اور بھینسیں خریدتے ہیں لیکن دریاؤں میں آنے والا سیلاب کتنی آسانی سے ان غریبوں کو تباہ وبرباد کر جاتا ہے پھر سیلابی پانی کے واپس ہونے تک ان غریبوں کو جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسکا تصور ہی خوف ناک ہے۔
یہ درست ہے کہ قدرتی آفات کا سو فیصد مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا ترقی یافتہ ممالک میں جن کے پاس ہر قسم کے وسائل ہے وہاں بھی سیلاب اور طوفان بڑی تباہی مچاتے ہیں لیکن وہاں اس سے متاثر ہونے والے افراد کے پاس امداد پہچانے میں دیر نہیں کی جاتی اور نہ آئندہ کے لئے احتیاطی اور حفاطتی تدابیر اپنانے میں سستی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے اگر ہم بھی وقت پر سیلاب پر قابو پانے کی کوشش کریں تو اب تک کچھ نہ کچھ حل نکالنے میں کامیاب ہو جائیں۔
بارشوں کا موسم ہر سال آتا ہے اورمحکمہ موسمیات پہلے ہی پیش گوئی کردیتا ہے کہ اس سال بارشیں کتنی حد تک زیادہ یا کم ہوگی اس طرح کی پیشن گوئی کا مقصد صرف اور صرف عوام اور حکومت کو خبردار کرنا ہے تاکہ وہ احتیاطی تدابیر اپنائیں لیکن وہ ملک ہی کیا جہاں پاکستان کی جیسی عوام اور حکومت نہ ہو۔

ماضی کے بعد اس سال بھی بارشوں اور سیلاب کے بعد جس طرح کی کیفیت کا سامنا ہوا اس سے یہی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے کوئی خاص تیاری نہیں کی گئی۔

(نومبر 2013)شاہین رشید ایم اے پریوئس سیکنڈ سیمسٹر کی طالبہ ہیں۔

Practical work was done under supervision of Sir Sohail Sangi

نوجوانوں میں نشے کی بڑہتی ہوئی لت کا ذمہ دار کون؟

نوجوانوں میں نشے کی بڑہتی ہوئی لت کا ذمہ دار کون؟
آرٹیکل: تحریر: ساجد آرائیں۔
دنیا میں جنم لینے والے ہر انسان کا بنیادی حق ہے کہ اسے اچھی صحت، اچھی خوراک،اچھا ماحول اور اچھی تعلیم میسر ہو اوریہ سب مہیا کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کا فرض ہے کہ وہ اپنی پوری ذمہ داری سے یہ کام کر ے ،حکومت کے ساتھ ساتھ ہمارے قومی اداروں کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں ہمارے آج کے معاشرے میں منشیات کی بھر ما رہونے کی وجہ سے نوجواں نسل تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے جس کی وجہ سے ہر دسواں شخص اس لت میں مبتلا ہے ا ور ارباب اختیارغفلت کا شکار ہیں،ہما رے ادارے اس پر کنٹرول کرنے کے بجائے پیسے بٹورنے میں مصروف ہیں جس کے باعث آج ہم اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ اب اس لعنت پر قابو پانے میں بے بس نظر آتے ہیںیوں تو پولیس کا کام ہے برائیوں کو ختم کرنا اور عوام کے جان ومال کی حفاظت کرنا مگر ہماری پولیس پیسہ کمانے کی مشین بنی ہوئی ہے جو ملکی مفاد کو بالائے طاق رکھ کر اپنی جیب بھرنے کے لئے ہر قانون و اخلاقیات سے مارولہ نظر آتی ہے کہنے کو تو یوں ہمارے ملک میں ڈرگ کنٹرول اٹھارتی،اینٹی نارکوٹکس اور اینٹی کرپشن جیسے ادارے موجود ہیں لیکن جب تک ہمقانون کے نفاز اوراس پر عمل داری کے نطام کو درست مست میں گامزن نہیں کرینگیتب تک ہمیں کوئی خواطر خواہ نتائج نہیں مل سکیں گے۔
یہی وجہ ہے کہ ان سب اداروں کے ہونے کے باوجود ہمارے معاشرے میں ہر قسم کی منشیات باآسانی میسر ہیں جن میں شراب،چرس،افیم،سیسہ،ہیروئن،گٹگا ،نشے کے انجیکشن اور دیگر نشہ آور اشیاء باآسانی دستیاب ہماری پولیس شراب اور گٹکا فروخت کرنے والے کو توحراست میں لے لیتی ہے مگر ان اشیاء بنانے والوں کے خلاف کاروائی سے ناجانے کیوں بے بس ہے۔
اگر ہمیں اس لعنت کو اپنے معاشرے سے ہمیشہ کے لئے ختم کرنا ہے تو انگلش کے اس محاورےNipped in the bud'' ''پر عمل کرنا ہوگا(یعنی برائی کو ابھرنے سے پہلے ہی ختم کرنا)اگرچہ ہمارے معاشرے میں نشے کی لعنت کو ختم کرنے لئے بہت سے غیر سرکا ری ادارے اس کوشش میں مصروف عمل ہیں لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت بھی اپنی اپنی ذ مہ د اری کا احساس کرتے ہوئے معاشرے میں تیزی سے پھیلتے ہوئی اس نشے کی لعنت کے خاتمے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے اورمتعلقہ ذمہ داراداروں کو انکی ذمہ داری پوری طرح ادا کرنے کا پابند بنائے کیونکہ منشیات کا زہر ہما ری نوجواں نسل کی رگوں میں سرایت کرتا جا رہا ہے جس کا انجام تباہی وبربادی کے سوا کچھ نہیں کیونکہ نوجواں نسل ملکی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے کیونکہ ایک صحتمند معاشر ہ ہی ترقی وخوشحالی کا ضامن ہے۔
ہمیں معاشرتی اخلاقیات کے ساتھ ساتھ اپنے دینی احکامات کی جانب بھی نظر ڈورانے کی ضرورت ہے کہ ہمارے دین میں نشے کی ہر قسم کو حرام قرار دیا گیا ہے ،ہمیں چایئے کہ ہم بھی اس کے خلاف جتنا ہمارے بس میں ہے کام کریں اور اپنی زبان اور خیالات کا استعمال کرتے ہوئے نشے کے خلاف مہم جاری رکھیں، اوراپنے معاشرے میں تمام برائیوں کو ختم کرکے ایک مہذب اور صحت مند معاشرے کا قیام عمل میں لاسکیں۔

2013
Practical work was done under supervision of Sir Sohail Sangi

حیدرآباد کے نئے اور پرانے پارک

New and old Parks of Hyderabad Sindh 

 سندس قریشی
2k12/MC/106
  حیدرآباد کے نئے اور پرانے پارک
حیدرآباد سندھ کا دوسرا اور پاکستان کا 5واں بڑا شہر ہے ، حیدرآباد شہر تاریخ کے حساب سے قدیمی شہر ہے ،یہ 1768ء میں میاں غلام شاہ کلہوڑو کے دور سے تاریخی وجود میں آیا جو شروع میں نیرون کوٹ کے نام سے بھی پہچانا جاتا تھا۔پاکستان بننے سے پہلے حیدرآباد ہندوستان کا پیرس مانا جاتا تھا ، کیونکہ کے اس کے راستے اور سڑکیں دریاہ سندھ کے پانی سے دھوئے جاتے تھے۔
 
حیدرآباد کی مجموعی آبادی 25لاکھ کے قریب ہے جس میں سے 60.07 فیصد لوگ شہری علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں ۔ کراچی کے بعد زیادہ شہرہی علاقوں سے تعلق رکھنے والی عوام کا دوسرے نمبر پر شہر کراچی ہے۔ حیدرآباد میں کافی عرصہ قبل تفریح کے لیے کئی پبلک پارک بنائے تھے جن کی تعداد اچھی خاصی تھی جن میں گل سینٹر کے قریب پریم پارک ، گول بلڈنگ پر رام داس پارک، پکے قلعے کے قریب ہوم اسٹیڈ ہال پارک، تین نمبر تالاب پر مکھی کا باغ،گدو کے قریب گدو پارک،نور محل سینیما کے قریب شام داس پارک، کالی موری پر ڈھولن داس پارک،پھلیلی کا قریب دلشاد پارک اور تروٹ باغ وغیرہ جیسے پارک لوگوں کو تفریح کا مرکز ہوا کرتے تھے مگر اب ان پارک کا نام و نشان تک باقی نہیں رہا نہ اب وہ لوگ بچیں ہیں جو ان جگہوں کے بارے میں معلومات فراہم کر سکے یہ تمام تر مقامات اپنے وقت کے بہترین انتظامات اور مکمل تفریحی سے مزین تھے۔ اب ان کی جگہوں پر کہیں شاپنگ سینٹرز تو کہیں رہائشی پلازہ تعمیر کردئیے گئے ہیں۔ 

حیدرآباد نورانی بستی میں2009ء کے بعد مصطفی پارک کے نام سے ایک فیملی پارک کا آغاز کیا گیا جو اپنے ابتدائی دور میں ایک شاندار پارک تھا۔ اس میں فیملیز اور بچوں کے لیے تفریح کے بھرپور انتظامات موجود تھے مگر کچھ عرصہ بعد ہی انتظامیہ اور عوام کی غفلت کے باعث یہ پارک بھی تباہ ہوگیا اور اس کے اطراف کے لوگ اور بچے ایک اور تفریحی مقام سے محروم ہوگئے یہ پارک آج بھی اپنی جگہ موجود ہے مگر یہ آج کھنڈر کی صورت اختیار کر چکا ہے، نہ وہاں کوئی آ سکتا ہے نہ جا سکتا ہے اور انتظامیہ اس پارک کے حالات کو بہتر کرنے اور اس پر غور وفکر کرنے سے قاصر ہے۔
 
اور اب موجودہ وقت میں صرف قاسم آباد کے قریب رانی باغ، قاسم چوک پر عسکری پارک ڈ یفنس میں ڈیفنس پارک، گنجو ٹکر پر ہل پارک، نیو حیدرآباد سٹی میں حیدرآباد سٹی پارک موجود ہیں ۔جن میں سے بھی ہل پارک، نیو حیدرآباد سٹی پارک ختم ہونے کے مقام پر پہنچ گئے ہیں اور صرف اب رانی باغ ہی تفریح کے لیے موجود ہے۔ رانی باغ پارک کا وجود 1861ء میں ہوا جو شروع میں داس گارڈن کے نام سے پہچانا جاتا تھا بعد میں اس میں خوبصورت پرندے ، نایاب جانور اور مزید پودے اور درخت بھی لگائے گئے ۔ 

رانی باغ 53 ایکڑ کی اراضی پر مشتمل ہے جو 4 مختلف حصوں میں تقسیم ہے جیسا کہ انیمیل ایریا، پارک ،گارڈن اور پلے لینڈ ایریا، عید گاہ ایریا ، عباس بھائی پارک ہے۔ رانی باغ کے حوالے سے وہاں پر موجود تفریح کے لیے آئے ہوئے لوگوں سے چند سوال کرنے پر انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد شہر میں تفریح کے لیے پارک یا تفریح گاہیں موجود نہیں ہیں صرف رانی باغ ہی ہے جس میں ہم تفریح کے لیے آتے ہیں، کچھ لوگوں کا کہنا تھا کے رانی باغ بھی کچھ عرصہ قبل بند ہونے کے مقام پر پہنچ گیا تھا پر موجودہ وقت میں پارک پر حکومت نے دھیان دیا ہے اور پولیس کے حوالے سے بھی اچھے انتظامات ہیں اسی وجہ سے ہی فیملیز آنا شروع ہوئی اور یہ بھی کہا کہ رانی باغ کو اور خوبصورت بنانے کی اور مزید نایاب جانور اور پرندے لانے کی بھی ضرورت ہے جب اس حوالے سے ڈائریکٹر سے یہ بات پوچھی گئی تو انہوں نے بتایا کے ہم نے متعلقہ افسران کو اس بارے میں لکھا ہے اور انہوں نے جلد مزید نایاب پرندے اور جانور مہیا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
 
حیدرآباد میں کچھ عرصہ قبل نیوحیدرآباد سٹی بھی تفریحی لحاظ سے اپنے عروج پر تھا مگر حکومتِ وقت کی غفلت اور معقول حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے مختلف قسم کے تصادم کے بعد بند کردیا گیا۔ اس پارک کا مالک کوثر بھٹی تھے جنہوں نے اپنے ذاتی خرچے سے اس پارک کا قیام کیا تھا۔ہل پارک بھی زبوں حالی کا شکار ہے وہاں پر تفریح کے لحاظ سے کسی قسم کی سہولیات موجود نہیں ہیں۔لوگوں کا کہنا ہے کے حیدرآباد سندھ کا دوسرا بڑا شہر ہے اور اس شہر میں تفریح کے لیے کوئی خاص انتظامات اور جگہیں موجود نہیں ہیں۔ پہلے کے دور میں پارک موجود تھے مگر ان میں سے کچھ باقی نہیں رہے اور جو ہیں وہ بھی انتظامیہ کی غفلت کے باعث ختم ہوتے جارہے ہیں۔عید کے دنوں میں لوگ پارک وغیرہ میں بچوں کو لے کر ان کی خوشیاں دوبالاہ کرتے تھے مگر اب موجودہ وقت میں ایسی جگہوں کی کمی کے باعث لوگ گھر وں پر ہی محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔ 

حیدرآباد کے لوگ گرمیوں میں مجبوراً تفریح کے لیے گھارو پارک یا ڈریم ورلڈ جیسے مہنگے پارک کا رخ کرتے نظر آتے ہیں جب کہ حکومتِ سندہ کو چاہئیے کہ وہ حیدرآباد شہر کی عوام کے لئے ایسی جگہوں اور تفریحی مقامات کا اجراء کر کے لوگوں کو تفریحی مواقعے فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
Un-edited
This practical work was done under supervision of Sir Sohail Sangi

Merchants of education by Syed Ahmed Raza Rizvi



Merchants of education
Syed Ahmed Raza Rizvi
As we travel around the city, we happened to read sign boards of different English medium private schools, opened almost on every corner of streets, and with the passage of time, a big amount of increament has been observed in their quantity.
though, it seems to be a sign of development in the sense of educaton which could be helpful to improve our literacy rate and may serve to prospour our country, but this illusion would perish, if one happens to visit any of the school of this calibre.Any sensible parent who have ever visited those local-street-schools, may tell you a better story.
Over the world, teaching is considered to be a noble profession, but a heart wrenching and bitter truth is that the owners of these local-street-schools have been exploiting the noblity of this profession by demanding higher fees in the name of education while they provide sub-standered education, a senior school teacher revealed that these owners hire un-skilled, uneducated and less qualified teachers  (mostly females, who do not demand big amount of salaries and even work for longer period of time.)
Majority of these teachers have joined this profession just for the sake of  a pinch of money and are often found to be merely FSC passed, metric passed or even less! These teachers along with their Heads are seemed to be busy in ruinning this noble profession and turning it to a business.
An other senior teacher remarked that these bad workmen querrel with their tools and make a mess with syllabous by following cramming methods which destroys the natural abilities of kids. Mostly students from these schools remain spoon-feeders and loose the ability of thinking critically over different aspects and their power of decision making is also affected.These students from local-street-schools fece several difficulties while enter in their professional life.
Last year, on Friday Jan 13, ministr of education Pir Mazhar-Ul-Haq briefed Sindh Assembly that total 10,665 private schools are operating in Sindh, while 1,543 schools out of them are unregistered. List of other registred and un registered schools in few cities of Sindh is given below.

Karachi,     Registered=5,559 Unregisterd=563
Hyderabad, = =            222,  ======== 25
Jamshoro      ===          131    =======  24
Mirpur,      ======== 431    ======= 65
Sukkar        ======== 307    ====== = 56
Larkana,   ========= 217   ======== 35
Nawabshah, ======= 192     ======== 65

These Local-street, registerd and unregistered schools, have brought our education system on the verge of destruction. If serious actions are not been taken on instant bases, the condition will go worst..!

2013
Syed Ahmed Raza Rizvi, BS part 3

Un-edited
This practical work was done under supervision of Sir Sohail Sangi

Interview of Shaheen Aziz Ansari



 By Sonahri Shaikh

Ms. Shaheen Aziz Ansari, belonging from a small village Nawabshah, completed her education from govt. institutes of Hyderabad. Selected in  MUET in 1985. After completing M.E, she did her research work on PH.D from NIBGE, Faisalabad. A proficient student,  perfect house wife, superb mother and a responsible Teacher, spending her life in achieving her goals. A smart and talented woman who is an ideal for every female.
 
Q:  Why you preferred Engineering?
A  :  Actually, it was my mother’s wish that I should be a Doctor. But as I was not selected so I applied for Engieering and was selected in MUET in 1985.
Q:  Means it was not your own choice, then why didn’t you applied in any other  field?
A  : Personally, I don’t like chemistry and mathematics. Because these are tough subjects. But when I got admission in Chemical Engineering I took positions one after one, I realised that I am made to study this subject. So I decided to continue it, and today I am a PH.D holder. This is what I can tell you that nothing is difficult in your life.
Q:  Having M.E degree you would have many job opportunities, then why only teaching?
A  : I love teaching, because I can easily manage everything. I can give time to my family and home. So, Teaching is best  for ladies as compared to other jobs.
Q:  So tell us how you manage everything?
A  : Well, with the contribution of work and time, I easily manage everything. Also I have a co-operative family. When I went for my Ph.D, I left my children at home but Alhamdulillah because of a supportive husband nothing was difficult for me.
Q:  Any of your activity in your professional life, on which you feel proud?
A  : Yes, when I was on my research work in Faisalabad, I isolated yeast  with the temperature of 69 farhenheit, I was very much happy because I was first from hyderabad who performed this experiment, it was not known before. Also I have written research papers upto 20. Because of my such performances my teachers promoted me from 19th to 21st grade as a Asst. Prof.
Q: What you feel about the students?
A : They are not sincere with their studies. Also they don’t respect  there teachers. I have noticed in my career that those students who don’t  oblidge there teachers they never achieve anything in life. Similarly, children are always unsuccessful who do not obey there parents. It is also written in our Holy Quran. Its fact.
Q:  what is your personal interest?
A  : I love cooking. I spent my half of the time in kitchen. i can proudly say that I am a perfect housewife. I tell my students that kitchen is also like a chemistry, where you deal with pressure, temperature and gases etc.. This is what a chemical engineer does in lab.
Q: In this stage of life what do you feel? Are there any further  plannings?
A  : I feel relaxed! i think that it is enough for now. I see that my children has suffered a lot without me. So now it is my time to compromise. But if Allah gave me chance I’ll must move further because it’s a rule that “Education is for life”.
Q: Elaborate, “Education for life”?
A   : Without education there is no purpose of life. Education is like a Golden chain, its every string has different purposes/info, it never ends till the string is broken from the chain.
Q: As you see that ladies nowadays cannot manage such responsibilities, so what advice would you like to deliver?
A  : If they are sincere with their work, they can achieve all the goals in life. Never give up. Contribute your work and time in every aspect. And should have  ignorant  power.

2013 
Un-edited
This practical work was done under supervision of Sir Sohail Sangi