Pages

Thursday, August 6, 2015

کیپٹن فرحان علی شہید پارک

کیپٹن فرحان علی شہید پارک
کرن حسین
Unedited
پاکستان کے شہر کراچی میں پائی جانے والی ایک مشہور جگہ سی ویو جوپاکستان کے لوگوں کاپسندیدہ مرکز ہے وہیں 26دسمبر 2011کو ایک نیا پارک قائم ہوا۔یہ پارک کیپٹن فرحان علی شہید کی یاد میں بنایا گیا ہے لیکن بہت ہی کم لوگ اس پارک سے واقف ہیں لیکن وہاں جو بھی گیا ہے وہا ں کا دلدادہ ہوکر آیا ہے وہ پارک ہی کچھ ایسا خاص ہے جہاں جا کر انسان کھو سا جاتا ہے اس پارک کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ وہاں ایک ایسی باؤنڈری بنائی گئی ہے جس کے نیچے بڑے بڑے سمندری پتھر رکھے گئے ہیں جب سمندر کی لہریں ان پتھروں سے ٹکراکر باؤنڈری پر آتی ہیں تو وہاں بیٹھے لوگوں کواپنے اندر سمیٹ لیتی ہیں۔
یہ پارک ایک ایسی جگہ بنایا گیا ہے جہاں انسان ہر طرح کے احساسات کے ساتھ جانا پسند کرتا ہے چاہے وہ خوشی کا موقعہ ہو یا غم کا عالم وہاں جا کر انسان محسوس کرتا ہے کہ دنیا کتنی خوبصورت ہے ۔جب انسان غم کے عالم میں وہاں جاتا ہے تو اس جگہ کی خوبصورتی دیکھ کراپنے غم بھلا دیتا ہے اورُ خد کے غم کو بانٹنے کے لئے یہ پارک ایک بہترین جگہ ہے جہاں پہنچ کرانسان خود کو بہت پر سکون محسوس کرتا ہے اور جب کوئی انسان خوشی کے لمحات میں وہا ں جاتا ہے تو اس کی خوشی دو بالہ ہوجاتی ہے۔

اس پارک میں بچوں کے لئے بہت سے جھولے بھی بنائے گئے ہیں جہاں ان کی ہنستی کھیلتی دنیا الگ ہی نظر آتی ہے ۔وہاں ایک کینٹین بھی موجود ہے جہاں مزے مزے کے فوڈآئٹم رکھے گئے ہیں جن میں گول گپے ، چاٹ ، برگر ،چپس اور کولڈڈرنک وغیرہ شامل ہیں ۔رات کا منظر خاص طور پر چودھویں کی رات اس پارک میں چار چاند لگا دیتی ہے ۔رات میں وہا ں جب سمندر کی لہریں ان پتھروں سے ٹکراتی ہیں تو بجلی بنتی ہوئی نظر آتی ہے جس سے بجلی بننے کا ایک نظریہ پتا چلتا ہے ۔ اس پارک میں لوگ خاص طور پر جون جولائی کے مہینوں میں جانا پسند کرتے ہیں کیونکہ سمندر اپنے عروج پر ہوتا ہے جس سے لہریں تیز ٹکرا کر باؤنڈری پر آتی ہیں اور انسان سمندر میں بھیگنے کے مزے سے بھی لطف اندوز ہوجاتا ہے۔

پارک کا ٹکٹ صرف بیس روپے ہے جو وہاں کی خوبصورتی کے لحاظ سے بہت کم ہے ۔ یہاں صفائی کا بھی بہت خیال رکھا جاتا ہے لوگ اکثر کوئی پارٹی یا سالگرہ وغیرہ کے لئے اس پارک کا انتخاب کرتے ہیں ، ہر طرف خوشی کے لمحات نظر آتے ہیں اور زیادہ تر نئے کپلز کی بھی تعداد نظر آتی ہے۔آج کل کے اس مصروف ترین اورپرآشوب دور میں ایسی جگہیں انسانی تبیعت کو تبدیل کرنے میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہیں ۔ ایسے مراکز کا بننا آج کل کے دور میں انتہائی ضروری ہے جو نہ صرف ملک کی خوبصورتی بڑھا رہا ہے ساتھ میں لوگوں کو ایک منفرد رتفریحی مقام فراہم کر رہا ہے۔

(2013) Feature-  Unedited
کرن حسین بی ایس پارٹ تھری سیکنڈ سیمسٹر کی طالبہ ہیں
Practical work was done under supervision of Sir Sohail Sangi

No comments:

Post a Comment