Pages

Thursday, August 6, 2015

ظفر احمد شیخ کا پروفائل

ظفر احمد شیخ کا پروفائل
تحریر: نجف
بلا شبہ ہمارے اطراف میں آج بھی ایسی کئی شخصیات موجود ہیں جنکی کتابِ زندگی سے بہت کچھ سیکھا جا سکتا ہے ،بہت محدود وسائل کے با وجود انکا نام اتنا روشن ہوتا ہے کے انھیں بہت نہ سہی لیکن کچھ لوگ بہت اچھی طرح جاننے لگتے ہیں ایسے لوگ اپنے حلقے میں اپنی ایک منفرد پہچان رکھتے ہیں۔
ایسے ہی اشخاس میں بہت ہی محترم شخصیت "سَر ظفر احمد شیخ" ہیں۔ انکا تعلق شہر حیدرآباد سے ہے،وہ آٹھہ بہن بھائیوں میں ساتویں نمبر پر ہیں 1967 کو حیدرآباد میں پیدا ہوئے علامہ اقبال اسکول سے میٹرک کیااور ڈگری کالج سے انٹر اورپھر سندھ یونیورسٹی سے میتھس میں آنرز کیا اپنی تعلیم کے ابتدائی سالوں سے یونیورسٹی دور تک ہمیشہ خود مختار رہے بہت غربت میں زندگی بسر کی بعض اوقات کتابیں مانگ کر بھی ضرورت پوری کرنی پڑی لیکن تعلیم کا سفر کبھی بھی منقطع نہیں ہونے دیا مختلف اسکولز میں چھوٹے پیمانے پر جاب کرتے تھے ساتھ ہی شام میں ٹیوشن پڑھایا کرتے تھے۔
دو سال بیکن ہاؤس اسکول میں اور دو سال ہائیسٹ یونیورسٹی میں بطورِ ٹیچر اپنی خدمات سرانجام دیں سن 2000 میں اپنا سینٹر CIK( instituteknowledge of Companion ) کے نام سے قاسم آباد میں کھولا اور 2010 تک بخیروخوبی چلاتے رہے اس تمام عرصے میں سیکڑوں طالبعلم انکے فیض سے مستفید ہوتے رہے ،کچھ وجوہات کی بِنا پر وہ سینٹر بند کرنا پڑااور 2011 میں اسی سسٹم کو لے کر لطیف آباد شفٹ ہو گئے اور اب خدا کے فضل و کرم سے یہاں بھی اپنی ذمہ داری پوری کر رہیں ہیں۔

کسی کو علم حاصل کرنے پر مائل کرنا بھی ایک عبادت ہے اور انکے کچھ اسٹوڈنٹس ایسے بھی ہیں جو ان سے ملنے سے پہلے کچھ نہیں تھے اور آج عزّت اور دولت کے محتاج نہیں ہیں نیچر کے اعتبار سے تھوڑے سخت مزاج ہیں سچ کو پسند کرتے ہیں سمجھوتہ بہت کم کرتے ہیں لڑکیوں کی تعلیم کی حمایت کرتے ہیں اور ہمیشہ تعلیم کو فروغ اور اس کو بڑھاوا دینے والے لوگوں کو پسند کرتے ہیں۔

(2013)
نجف شیخ بی ایس پارٹ تھری سیکنڈ سیمسٹر کے طالب علم ہیں

No comments:

Post a Comment