آج کے دور میں ریڈیو کہاں کھڑا ہے
باسط حسین شایان
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریڈیو اطلاعات کے حصول اور تفریح کا مؤثر ترین
ذریعہ ہے جہاں ٹی وی کی رسائی نہیں وہاں ریڈیو ہی لوگوں کو دنیا کے حالات
سے آگاہی فراہم کرتا ہے ۔ ایف ایم کے آنے سے ریڈیو کی گرتی ہوئی مقبولیت
ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔ یہ ریڈیو ہی ہے جس کی آمد سے دنیا کے ممالک کی
عوام نہ صرف ایک دوسرے سے باخبر ہوئے بلکہ ایک دوسرے کے قریب بھی ہو گئے ۔
ریڈیو برقی آلات کی پہلی ایجاد ہونے کے باوجود آ ج بھی ابلاغ کا ایک اہم
ذریعہ ہے ۔ آئے دن ٹی وی چینلز کی تعداد میں اضافہ ہونے کے باوجود بھی
حیران کن طور پر ریڈیو آج بھی زندہ ہے ۔ آواز کی لہروں پر نشر ہونے والی
اطلاعات ، تجزیوں اور دیگر مزاحیہ مواد کی سامعین کو طلب ہے ۔ بین الاقوامی
ریڈیو اس صنعت کا ایک خاص حصہ ہے اس میں لوگوں کی بہت زیادہ دلچسپی پائی
جاتی ہے کیونکہ لوگ اپنے کام کے دوران ریڈیو سننا ہی پسند کرتے ہیں نہ کہ
ٹی وی دیکھنا ، کیونکہ اگر کوئی کام کے دوران ٹی وی دیکھتا رہے گا تو اس کے
کام پر برُا اثر پڑ سکتا ہے اور اسکا کام خراب ہونے کا خدشہ ہے اگر وہی
شخص کام کے دوران ریڈیو سنتا رہے گا تو اسے کام کرنے میں مزا بھی آئے گا
ااور کا م کے دوران کوئی دقت پیش نہیں آئے گی ۔
آج بھی دنیا کے بیشتر ممالک ریڈیو کو ابلاغ کے مؤثر ترین ہتھیار کے طور پر
استعمال کرتے ہیں ، خطوں میں درج بااعتماد تحریریں ہیں کہ سامعین ریڈیو کو
قریبی دوست سمجھتے ہیں ۔ لوگ آج بھی ریڈیو کو اہم سہارا سمجھتے ہیں جس کے
ذریعے وہ اپنی کامیابیوں اور مایوسیوں کا تذکرہ کر سکتے ہیں ، اپنے کنبے کے
بارے میں بات کر سکتے ہیں ، ملکی اور بین الاقوامی حالات سے آگاہی حاصل کر
سکتے ہیں اور ریڈیو کے ذریعے با آسانی اپنے کیے گئے سوالات کے جوابات بھی
پا سکتے ہیں ۔
ریڈیو نے آج بھی اپنی انسان دوست روایات کو برقرار رکھا ہو ا ہے ، دنیا کے
تمام برِ اعظموں کو ایک ہی معیار کی آواز سنانے کی کوشش کی جاتی ہے ۔ ریڈیو
معیشت ، ثقافت اور سائنس کے بارے میں دنیا کے بسنے والوں کے حالاتِ زندگی
سے آگاہ کرنے کا فریضہ ادا کرتا ہے ۔
ریڈیودو فریکوائنسی ہتی ہیں ایک AM یعنی (Amplitude Modulation) جبکہ دوسی
FMیعنی(Frequency Modulation) ہوتا ہے۔AMاور FM دونوں کی اہمیت اپنی اپنی
جگہ برقرار ہے ،AM کا طریقہ کا ر یہ ہے کہ اس پر میوزک کم چلایا جاتا ہے
اور باتیں زیادہ کی جاتی ہیں جبکہ FMپر بالکل اس کے برعکس باتیں کم اور
میوزک زیادہ چلایا جاتا ہے ۔
ایک اندازے کے مطابق آج کل کے نوجوان زیادہ تر FM سننے کو ترجیح دیتے ہیں
کیونکہ ان کو میوزک سے زیادہ لگاؤ ہوتا ہے اس کے علاوہ AMکو ہر عمر کے
افراد سنتے ہیں کیونکہ AMسے زیادہ تر خبریں ، معلوماتی پروگرام اور ملکی
اور بین الاقوامی حالات و واقعات کے حوالے سے نشریات جاری ہوتی رہتی ہیں
۔FMہو یا AM دونوں کی اپنی اپنی جگہ اہمیت برقرار ہے اور ہمیشہ برقرار رہے
گی۔
باسط بی ایس پارٹ تھری سیکنڈ سیمسٹر کے طالب علم ہیں۔ انہوں نے یہ آرٹیکل 2013 میں لکھا۔
Practical work was done under supervision of Sir Sohail Sangi
No comments:
Post a Comment