Pages

Thursday, August 6, 2015

امتیاز علی کھاوڑ رپورٹر ٹی وی چینل کا پروفائیل

متیاز کھاوڑ رپورٹر ٹی وی چینل کا پروفائیل
Un-edited
تحریر: ساجد آرائیں
زندگی کے اتار چڑھاؤ انسان کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع دیتے ہیں اور وہی شخص منزل کو کامیابی سے حاصل کرتا ہے جو محنت اور لگن سے اپنی منزل تک پہنچنے کی جدوجہد جاری رکھتا ہے ،لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والا ایسا ہی نوجوان آج ہمارے سامنے ایک مثال بنا ہے جو مسلسل جدوجہد پر یقین رکھتے ہوئے اپنی منزل کی جانب قدم بڑھا رہا ہے،حیدرآباد میں صحافتی فرائض انجام دینے والا یہ نوجوان صحافی امتیاز کھاوڑ
پرائیوٹ ٹی وی چینل ’’اب تک‘‘ میں بطور رپورٹر اپنا کام بخوبی انجام دے رہا ہے جہاں صحافتی فرائض کی انجام دہی میں بہت سی خبروں کو دوسروں سے پہلے نشر کرنے کا جنون اور بر وقت درست سمت میں مکمل حقائق کے ساتھ رپورٹنگ ان کے اعلیٰ صحافتی فرائض کی عکاسی ہے۔

امتیاز علی کھاڑو نے لاڑکانہ کے غریب گھر میں جنم لیا جہاں ان کے والد رکشہ چلا کر دن رات کی محنت سے اپنے بچوں کا پیٹ پالتے اور ان کی بہتر تربیت کی ،ابتدائی تعلیم کا سفر لاڑکانہ کے سرکاری اسکول سے کیا اور وقت کے ساتھ ساتھ تعلیمی سرگرمیوں میں بھرپور انداز میں کامیابیاں حاصل کیں ،اپنی منزل عام آدمی کے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے صحافت کو بنایا تاکہ عام آدمی کے مسائل کو بہتر انداز میں اجاگر کیا جاسکے اور اعلیٰ ایونوں تک اُنکی آواز کو پہنچایا جائے اسی مقصد کے تحت انہوں نے بہت سے ٹی وی چینلز میں اپنے فرائض انجام دئیے اور ان دنوں ’’ اب تک ‘‘ ٹی وی سے وابستہ ہیں جہاں ان کی حقائق پر مبنی رپورٹنگ اور چبتے ہوئے سوالات عام آدمی کے مسائل میں دلچسپی نہ لینے والے افسران کیلئے پریشانی کا با عث ہیں۔

امتیاز علی کو میڈیا کا بہت شوق تھا اسی لئے انہوں کئی ٹی وی چینلز پر مختلف کام کیے جن میں KTN Entertainmentمیں ڈائریکٹر ، Sindh Tv میں" تصوف" ڈا کومینٹری بنائی، Mehran Tv میں بھی کئی پروگراموں میں بطور ڈائر یکٹر خدمات سرانجام دیں،
اس کے علاؤ سندھی میڈیا کا مشہورکرائم پروگرام" نقاب بے نقاب" جو Awaz Tv News سے نشر ہوتا تھا جس میں بطور ڈائریکٹر اور کرائم رپورٹر کام کیا جس کے وجہ سے کئی مظلوموں کو انصاف ملا مگر اسی پروگرام کی وجہ سے دوران رپورٹنگ مخالف گروپوں کی جانب سے کئی با ر جا ن لیوا حملے بھی کیے گئے جن میں متعددبار وہ زخمی بھی ہوئے ۔امتیاز علی نے کرائم رپورٹنگ کا آغاز Dharti Tv News سے کیا اور آج بھی وہ ایک اردو چینل Abb Takk Tv News میں کرائم رپوٹر کے حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔
 

(نومبر 2013) ساجد آرائیں ب ایس پارٹ تھری سیکنڈ سیمسٹر کے طالب علم ہیں۔

No comments:

Post a Comment